دنیائے احمدیت میں رمضان المبارک اور عید الفطر کی مساعی کی ایک جھلک
اللہ تعالیٰ کے فضل سے رمضان المبارک کے دوران دنیا بھر میں احمدیوں نے نفلی عبادات اور دروس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور رمضان کی برکات سے فیضیاب ہونے کی کوشش کی۔ اسی طرح رمضان المبارک کے بعد سب احمدیوں نے اپنے مولیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے عید الفطر منائی۔ نمازِ عید کے بعد مبلغین، مربیان اور معلمین کرام نے مختصر خطبات دیے اور پھر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا خطبہ سنا گیا۔
اکثر ممالک میں مساجد، احمدیہ سکولز کے کھلے میدانوں یا عیدگاہوں میں نمازِ عید کے متعدد بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ اطفال، خدام اور انصار نے ایک روز قبل ان عیدگاہوں کو وقارِ عمل کے ذریعہ تیار کیا تھا۔ ان کے علاوہ کئی جماعتوں میں نمازِ عید کے اجتماعات منعقد کیے گئے جن کے بعد حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا خطبہ عید براہ راست سننے کا اہتمام کیا گیا۔
رمضان المبارک اور عید الفطر کے حوالے سے بعض نمائندگان الفضل انٹرنیشنل کی طرف سے موصولہ رپورٹس کے چند اعداد شمار پیش ہیں۔




مزید پڑھیں: ارفورٹ، جرمنی میں مسجد محمود کا بابرکت افتتاح




