حالاتِ حاضرہ

سپورٹس بلیٹن

فٹ بال:یوئیفاچیمپئنز لیگ ،جرمن کلب بائرن میونخ،فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین ،انگلش کلب آرسنل اور ہسپانوی کلب ایٹلیٹیکو میدرد نے چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنالی۔کوارٹرفائنلزکے دوسرے لَیگمیں پی ایس جی نے لیورپول کو صفر کے مقابلہ میں دوگول سے شکست دی جبکہ بائرن میونخ نے ریال میدرد کے خلاف۴۔۳؍سےکامیابی حاصل کی۔ آرسنل اور سپورٹنگ لزبن کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابررہا۔بارسلونا کی ٹیم ایٹلیٹیکو میدرد کے خلاف ۲۔۱؍سے کامیابی کے باوجود سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

انگلش پریمئیر لیگ کے ایک اہم میچ میں مانچسٹرسٹی نے آرسنل کے خلاف ایک کے مقابلہ میں دو گول سے فتح حاصل کرلی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے Rayan Cherkiاور Erling Haalandنےگول کیے۔اس جیت کے بعدپوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست آرسنل اوردوسرے نمبر پرموجود مانچسٹرسٹی کے درمیان صرف تین پوائنٹس کا فرق رہ گیاتاہم سٹی کا ایک میچ زیادہ باقی ہے جس کی وجہ سے ان کے پاس چیمپئن بننے کا نادر موقع ہے۔دیگرمیچزمیں لیورپول نے ایورٹن کو ۲۔۱، مانچسٹریونائیٹڈنےچیلسی کو ۱۔صفر،اور آسٹن وِ لا نے سندرلینڈکو۴۔۳؍سے شکست دی۔کرسٹل پیلس اور ویسٹ ہیم کا مقابلہ بغیرکسی گول کے برابررہا۔

کرکٹ:بنگلہ دیش اور نیوزیلینڈکے مابین تین ایک روزہ میچزکی سیریزکے پہلے میچ میں کیوی ٹیم نے ۲۶؍رنزسے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے مقابلہ میں میزبان بنگلہ دیشی ٹیم چھ وکٹوں سے فتحیاب ہوئی۔اس میچ میں بنگلہ دیش کے تیزگیندبازناہیدرانا نے۳۲؍رنزکے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔

انڈین پریمیئرلیگ(IPL) کے رواں سیزن میں پنجاب کنگزکی ٹیم چھ میچز میں ۱۱پوائنٹس کے سرفہرست ہے۔گذشتہ ہفتے ہونے والے مقابلہ میں پنجاب نے ممبئی کے خلاف ۱۹۶؍رنزکا ہدف تین وکٹوں کےنقصان پرپوراکیا، اس میچ میں ممبئی انڈینزکے کوئنٹن ڈی کاک نے ناقابلِ شکست ۱۱۲؍رنزبنائے۔جواب میں Prabhsimran Singhنے۳۹؍گیندوں پر ۸۰؍رنز بناکر پنجاب کی فتح میں اہم کرداراداکیا۔دیگرمقابلوں میں دہلی نے بنگلوروکے خلاف چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، حیدرآباد نے چینئی کو دس رنزسے ہرایا، پنجاب نے لکھنؤکے خلاف ۵۴؍رنزسے کامیابی سمیٹی۔ممبئی انڈینز نے گجرات کو ۹۹؍رنزسے شکست دی کر اہم کامیابی حاصل کی۔اس میچ میں ممبئی کی جانب سے تِلک ورما نے صرف۴۵؍گیندوں پر۱۰۱؍رنزبنائے۔

پاکستان سپرلیگ(PSL) کے گیارھویں سیزن میں پشاورزلمی کی ٹیم بدستورناقابلِ شکست ہے۔پشاورکے کپتان بابراعظم نے کوئٹہ کے خلاف شاندار بلےبازی کرتے ہوئےاپنے ٹی ٹوینٹی کیرئیرکی۱۲ویں سینچری بنائی۔اس اننگزمیں بابراعظم نے ایک منفردریکارڈاپنے نام کیا، انہوں نے ۵۲گیندوں پرناٹ آؤٹ رہتے ہوئے ۱۰۰؍رنزبنائے جس میں صرف ایک dotبال کھیلی۔ ٹی ٹوینٹی کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بلےبازنے نصف سینچری تک پہنچنے میں ایک بھی گیندضائع نہیں کی اوراپنی پوری باری میں پچاس سے زائد گیندوں میں صرف ایک dotبال کھیلی۔کوئٹہ کے خلاف پشاور کی ٹیم نے ۱۱۸؍رنزکے بڑے فرق سے فتح حاصل کی۔ملتان سلطانز نے کراچی کنگزکو۱۱رنزسے ہرایا،اورلاہور نے راولپنڈی کے خلاف ۳۲؍رنزسے کامیابی حاصل کی۔راولپنڈی کی ٹیم اپنے ابتدائی سات میچز میں ایک بھی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ٹینس:بارسلونااوپن کےمینزسنگلزکا ٹائٹل فرانس کے Arthur Filsنے جیت لیا۔فائنل میچ میں ۲۱؍سالہFilsنے روس کے Andrey Rublevکو۶۔۲؍اور۷۔۶؍سے شکست دی۔دوسری طرف Stuttgartاوپن کےخواتین سنگلزکے فائنل میں قازقستان کی Elena Rybakinaنے چکیا کی Karolína Muchovaکو۷۔۵؍اور۶۔۱؍سے ہرادیا۔

(ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button