امریکہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ ٹورانٹو ویسٹ، کینیڈا میں تقریب آمین کا انعقاد

مکرم سہیل احمد میر صاحب سیکرٹری تعلیم القرآن و وقف عارضی، جماعت احمدیہ ٹورانٹو ویسٹ، کینیڈا تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سےجماعت احمدیہ ٹورانٹو ویسٹ کی امارت کو مورخہ ۱۵؍مارچ بروز اتوار جملہ آٹھ جماعتوں کے بچوں کی تقریب آمین منعقد کرنے کی توفیق ملی جس میں پہلی بار قرآن مجید کا دور مکمل کرنے والے ۲۳؍بچے/بچیوں نے شرکت کی۔

تقریب کے آغاز میں مکرم اعزاز خان صاحب مبلغ سلسلہ نے تقریب آمین کی غرض وغایت بیان کی۔ نیز جملہ بچوں کو قرآن کریم کی روزانہ تلاوت اور ترجمہ سیکھنے کی تلقین کی۔

تقریب میں نیشنل سیکرٹری تعلیم القرآن و وقف عارضی کینیڈا مکرم عبدالجبار ظفر صاحب نے بھی شرکت کی اور بچوں/بچیوں سے باری باری قرآن پاک کی تلاوت سنی۔ مکرم طارق احمد شاہ صاحب لوکل امیر جماعت احمدیہ ٹورانٹو ویسٹ نے جملہ بچے/بچیوں میں قرآن کریم کے سیٹ (انگریزی ترجمہ والے) اور اسناد تقسیم کيں۔ آخر میں دعا کے ساتھ یہ تقریب آمین اختتام پذیر ہوئی۔

(رپورٹ:ناصر احمد وینس۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: سویڈن کے یوک موک میلہ میں تین روزہ تبلیغی سٹال

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button