افریقہ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ گھانا کے تحت سینٹرل ایسٹ ریجن میں ’’کِیپ فِٹ‘‘ کلب کا افتتاح

(احمد طاہر مرزا۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل گھانا)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۲؍اپریل ۲۰۲۶ء بروز اتوار ریجنل قائد سنٹرل ایسٹ، گھانا نے سویڈرو (Swederu) تعلیم الاسلام احمدیہ سکول میں ریجنل کِیپ فِٹ (Keep Fit) کلب کا تلاوت قرآن کریم اور دعا کے ساتھ باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس افتتاحی تقریب میں گوموآ ایسٹ(Goma East) سے اگونا(Agona) زون تک ہیلتھ واک کی گئی جس میں خدام و اطفال نے بھرپور حصہ لیا۔

اس کے بعد کھیلوں کے پروگرام ہوئے جن میں فٹ بال اور رسہ کشی سمیت چند اِن ڈور گیمز بھی شامل تھیں۔ اس موقع پر حاضرین کے ليے میڈیکل چیک اپ کا بھی اہتمام کیا گیا جس سے شاملین نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

اس پروگرام میں ۴۰؍خدام، ۲۷؍اطفال اور چند انصار شامل ہوئے۔ پروگرام کے آخر میں خدام و اطفال کو ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button