افریقہ (رپورٹس)

مجلس انصار اللہ بنگلہ دیش کے تحت ملک بھر میں ریجنل ورکشاپس کا انعقاد

(نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بنگلہ دیش)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ بنگلہ دیش کو ملک بھر کے ۱۴؍ریجنز میں ریجنل سطح پر ورکشاپس کے انعقاد کی توفیق ملی جو مورخہ ۳۰؍جنوری ۲۰۲۶ء بروز جمعۃ المبارک بیک وقت منعقد ہوئیں۔ ہر مقام پر مرکزی نمائندگان نے شرکت کی اور صدارت کے فرائض سرانجام دیے۔

ان ورکشاپس میں مقامی، ضلعی اور ریجنل سطح کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ان کے فرائض و ذمہ داریوں کو تفصیل سے واضح کیا گیا۔ نیز ماہانہ رپورٹ فارم پُر کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں ہدایات دی گئیں۔ ۲۰۲۶ء کے پروگراموں کے کیلنڈر پر بھی گفتگو ہوئی۔ مجلس شوریٰ کی منظور شدہ تجاویز پر عمل درآمد کے طریق اور شوریٰ رپورٹ سے متعلق عہدیداران کی راہنمائی کی گئی۔ مزیدبرآں عاملہ اور جنرل میٹنگز کے انعقاد، نیز احباب جماعت، غیر از جماعت احباب اور مقامی معاشرہ کے بااثر افراد کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ آخر میں سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی۔ یہ پروگرام شام کے وقت دعا کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔

اللہ تعالیٰ ان مساعی کو قبول فرماتے ہوئے مزید دینی خدمات کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

٭…٭…٭

مزید پڑھیں:گھانا میں نیشنل واقفین نو و واقفات نو اجتماع ۲۰۲۶ء کا انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button