ارشادِ نبوی
جماعت اور امام کے ساتھ رہنے کا حکم
حضرت حذیفہ بن یمانؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فتنوں کا ذکرکرتے ہوئے فرمایا: مسلمانوں کی جماعت اور اُن کے امام کے ساتھ رہنا۔ میں نے کہا: اگر ان کی جماعت نہ ہو اور نہ کوئی امام؟ آپؐ نے فرمایا: تو پھر ان تمام فرقوں سے الگ رہنا گو تم درخت کی جڑ ہی کو چباؤ اور ایسی حالت میں تمہیں موت بھی آجائے۔
(صحیح البخاری كتاب الفتن باب كَيْفَ الأَمْرُ إِذَا لَمْ تَكُنْ جَمَاعَةٌ حدیث نمبر ۷۰۸۴)
مزید پڑھیں: جماعت سے وابستہ رہنے کی تاکید




