ارشادِ نبوی
جماعت سے وابستہ رہنے کی تاکید
حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص اپنے امیر میں ایسی بات دیکھے جسے وہ ناپسند کرتا ہے تو صبر کرے کیونکہ جو جماعت سے ایک بالشت علیحدہ ہوا اور وہ مر گیا تو وہ جاہلیت کی موت ہوگی۔
(صحیح مسلم كتاب الإمارة باب وجوب ملازمۃ جماعۃ المسلمین…حدیث نمبر ۳۴۲۴)




