افریقہ (رپورٹس)

بواکے ریجن، آئیوری کوسٹ میں پہلا تربیتی و پلاننگ سیمینار برائے واقفین نو

مکرم احتشام الحسن صاحب مبلغ سلسلہ بواکے ریجن، آئیوری کوسٹ تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بواکے ریجن کو مورخہ ۲۰؍مارچ۲۰۲۶ء بروز جمعۃالمبارک، عید کے دوسرے دن، بواکے شہر میں ریجن کا پہلا تربیتی و پلاننگ سیمینا برائے واقفین نو منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

اس پروگرام کی صدارت مکرم کونے داؤد صاحب نائب امیر نے کی۔ علاوہ ازیں خاکسار (مبلغ سلسلہ ریجن بواکے)، مکرم سیلا ابراہیم صاحب لوکل معلم بواکے شہر نے مختلف عناوین پر مختصر تقاریر کیں جن میں بچوں کی حوصلہ افزائی کے علاوہ انہیں اس بات کا احساس دلایا گیا کہ وقف نو میں شمولیت ان پر کیا ذمہ داری عائد کرتی ہے، نیز والدین کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی گئی۔ جبکہ ساتھ ساتھ نصاب یاد کروانے کی پابندی کروانے کی طرف توجہ دلائی گئی۔ قبل از وقت پلاننگ اور بچوں کی نگرانی نیز سیکرٹری وقف نو سے رابطہ رکھنے اور بچوں کی باقاعدہ ایک فائل تیار کرنے اور اسے محفوظ رکھنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔

اختتامی دعا سے قبل مکرم سلا اسمائیل صاحب نیشنل سیکرٹری وقف نو جو کہ بذریعہ ویڈیو لنک تمام پروگرام کا حصہ تھے انہوں نے واقفین نو اور ان کے والدین کو ایک لائحہ عمل دیا نیز چند ایک نصائح کیں۔ اختتام پر تمام شاملین کے ليے ریفریشمنٹ اور کھانے کا انتظام تھا۔

اللہ تعالیٰ اس پروگرام کے انعقاد سے احباب اور جماعت کے ليے مثبت نتائج پیدا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ:عبدالنور۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ فن لینڈ کے وفد کا فنش پارلیمنٹ کا دورہ اور رکن پارلیمنٹ سے ملاقات

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button