یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ فن لینڈ کے وفد کی شہر Huittinen کے میئر سے ملاقات

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ فن لینڈ کے ایک وفد کو ۷؍مئی ۲۰۲۶ء کو فن لینڈ کے شہر Huittinen کی میئر Viveka Lanne اور ویٹیلٹی ڈائریکٹر Riikka Peippo سے ملاقات کرنے کا موقع ملا۔

وفد میں مبلغ انچارج مکرم شاہد محمود کاہلوں صاحب اور مکرم حنان احمد صاحب شامل تھے۔ ملاقات نہایت خوشگوار اور باوقار ماحول میں ہوئی جس کے دوران اسلام کی پرامن تعلیمات، بین المذاہب ہم آہنگی اور معاشرتی روابط کے فروغ کے موضوعات پر مفید گفتگو ہوئی۔ وفد نے جماعت احمدیہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے قیام امن، خدمت انسانیت اور باہمی احترام کے حوالہ سے جماعت کی مختلف کاوشوں کا بھی ذکر کیا۔

اس موقع پر معزز شخصیات کو قرآن کریم کا فنش ترجمے کے ساتھ تحفہ پیش کیا گیا جسے انہوں نے نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھا۔

نیز اسی روز جماعتی وفد نے شہر Huittinen کی مقامی لائبریری کا بھی دورہ کیا جہاں انتظامیہ کو قرآن کریم کے ۲؍فنش ترجمے بطور تحفہ پیش کیے گئے اور انہیں لائبریری کی کلیکشن میں شامل کیا گیا۔

(رپورٹ:فرخ اسلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ کیمرون کے بارہویں جلسہ سالانہ ۲۰۲۶ء کا بابرکت انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button