جماعت احمدیہ نوئس، جرمنی میں جلسہ یوم خلافت کا بابرکت انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ نوئس، جرمنی کو مورخہ ۲۴؍مئی ۲۰۲۶ء کو جلسہ یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اس بابرکت جلسہ کی صدارت حافظ فرید احمد خالد صاحب نیشنل سیکرٹری تبلیغ نے کی ۔

جلسے کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ خاکسار (مبلغ سلسلہ) نے جرمن زبان میں ’’خلافت بطور نشان اتحاد‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔ اس کے بعد مکرم نیشنل سیکرٹری صاحب تبلیغ نے اپنی اختتامی تقریر میں خلافت سے وابستگی، اطاعت اور دعا کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور حاضرین کو خلافت احمدیہ کے ساتھ مضبوط تعلق قائم رکھنے کی تلقین کی۔ پھر ناصرات کی طرف سے ایک ترانہ پیش کیا گیا۔ بعد ازاں سیکرٹری تبلیغ کے ساتھ ایک سوال و جواب کا اجلاس بھی ہوا۔ دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔
(رپورٹ:ابتسام احمد مرزا۔ مبلغ سلسلہ جماعت نوئس، جرمنی)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: کوسووو کے شہر پیہ(Peja) پولیس کی جماعت احمدیہ کے نمائندگان کے ساتھ ملاقات




