امریکہ (رپورٹس)
حفظ القرآن سکول کینیڈا کے چھہترویں(۷۶)طالبِ علم کا اعزاز تکمیلِ حفظ قرآن
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ یکم جون کو حفظ القرآن سکول کینیڈا کے طالبعلم عزیزم عطاءالوہاب ابن مکرم فاتح الدین صاحب آف میری لینڈ، امریکہ نے عرصہ تین سال نو ماہ میں تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی۔ اللہ تعالیٰ عزیزم کے ليے یہ سعادت مبارک فرمائے اور مزید کامیابیوں کا پیش خیمہ بنائے۔ آمین

ادارہ ہٰذا میں امریکہ سے آن لائن قرآن کریم حفظ کرنے والے حفاظ کی تعداد پانچ ہو چکی ہے۔ جبکہ کُل ۷۶؍حفاظ اب تک تکمیل حفظ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام طلبہ کے حافظے میں برکت ڈالےاور ادارہ کو مزید ترقیات سے نوازے۔ آمین
(رپورٹ:حافظ راحت احمد چیمہ۔ انچارج حفظ القرآن سکول کینیڈا)
مزید پڑھیں:سیرالیون میں سیکرٹریان واقفین نو کا دوسرا ریفریشر کورس




