متفرق شعراء
ناروے کے ایک مخلص اور فدائی خادم بشارت احمد صابر صاحب کی وفات پر چند اشعار
دین کا سچا مجاہد آج رخصت ہو گیا
نام تھا اس کا بشارت خادم دینِ ہدیٰ
زندگی تھی وقف اس کی احمدیت کے لیے
ہر گھڑی مصروف تھا قرآں کی خدمت کے لیے
وہ بڑا صابر تھا ہر تکلیف میں بھی خوش رہا
وہ محبت کا تھا پیکر ہر کسی کو خوش کیا
ناروے میں اس کی رحلت پر اداسی چھا گئی
ہر کسی کی آنکھ میں اک غم کی بدلی آ گئی
وہ خلافت کا تھا عاشق اور اس کا باوفا
دین کی خدمت میں تھا مصروف وہ صبح ومسا
پیارے صابر پر سدا رب کی ہوں نازل رحمتیں
ہر قدم پر پائے جنت میں سدا وہ برکتیں
(خواجہ عبدالمومن۔ ناروے)
مزید پڑھیں: لنگر خانہ، دار الضیافت پر



