متفرق

ربوہ کا موسم(۳تا۹؍جولائی ۲۰۲۶ء)

۳؍جولائی جمعۃ المبارک کو فجر کے وقت ہلکی ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی تاہم سورج نکلتے ہی گرم ہونا شروع ہوگئی اور دوپہر کے وقت لُو بن گئی، شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ ہفتہ کے دن بھی موسم کی یہی صورتحال تھی، تیز دھوپ میں باہر نکلنا بہت مشکل ہورہا ہے۔ اتوار کا دن بہت گرم تھا، محکمہ موسمیات نے اس موسم کو Severe heat wave یعنی گرمی کی شدید لہر قرار دیا ہے، اور اس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر جاری کی ہیں۔ سوموار کو صبح ہی سے ہوا کا سلسلہ جاری تھا، یہ ہوا وقفے وقفے سے دن بھر جاری رہی۔ جس کی وجہ سے حبس سے لوگوں کی جان چھوٹ گئی۔

منگل کو فجر کے وقت بہت ہلکی ہوا چل رہی تھی، اورکسی قدر خنکی بھی تھی تاہم گرمی اپنے جوبن پر تھی، دوپہر کے وقت حبس بھی رہا۔ شام اور رات کے وقت ہوا چلنا شروع ہوگئی جو حبس اور گرمی کو ختم کرنے میں ناکام رہی۔ بدھ کو بھی صبح کو ہوا چل رہی تھی۔ دوپہرکے وقت ہوا بند ہونے سے حبس بن گیا۔ لیکن شام کے وقت مغرب سے ہلکے بادلوں کی تہ نمودار ہوئی جو جلد ہی آسمان پر پھیل گئی، ساتھ ہی بارش بھی شروع ہوگئی، کچھ دیر بارش جاری رہی پھر ایک گھنٹے کے بعد بند ہوگئی اور اپنے پیچھے ٹھنڈی ہوا چھوڑ گئی۔ جمعرات کو گذشتہ روز چلنے والی ٹھنڈی ہوا جاری تھی، اس کی وجہ سے حبس کچھ کم رہا، رات تک یہ ہوا چلتی رہی۔ اس ہفتے کا اوسط ٹمپریچر زیادہ سےزیادہ ۳۹؍اور کم سے کم ۳۳؍درجہ سینٹی گریڈ رہا۔ (ابو سدید)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button