متفرق شعراء
مناجات

مری تاریکیوں کو دور کر دے
دل و جاں کو مرے پُر نور کر دے
میری ہستی تری مرہونِ منت
مجھے اخلاص سے معمور کر دے
ہمیشہ تجھ سے وابستہ رہوں میں
تو میرے دل کو مثلِ طور کر دے
مری مٹی کسی کے کام آئے
اسے تو عشق سے بھرپور کر دے
مجھے اپنے کرم سے سرخرو کر
دلِ بیتاب کو مسرور کر دے
میں افضل بھی ہوں ترےفضل ہی سے
مرا ہر عیب تو مستور کر دے
(افضل مرزا ۔امریکہ)
مزید پڑھیں: ناروے کے ایک مخلص اور فدائی خادم بشارت احمد صابر صاحب کی وفات پر چند اشعار




