افریقہ (رپورٹس)

لائبیریا کی مونٹ سیراڈو کاؤنٹی میں مسجد بیت الاحد کا بابرکت افتتاح

مکرم شمیم احمد یحییٰ صاحب، مبلغ سلسلہ، Montserrado کاؤنٹی، تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ لائبیریا کو وافلے ٹاؤن (Vafley Town) میں ایک نئی مسجد تعمیر کرنے کی سعادت حاصل ہوئی، جس کا نام مسجد بیت الاحد رکھا گیا ہے۔

اس ٹاؤن میں احمدیت کا نفوذ مکرم مرزا عمر احمد صاحب، مبلغ سلسلہ، کی مساعی کے نتیجہ میں ہوا۔ اس وقت مقامی جماعت ۶۵؍افراد پر مشتمل ہے۔

مسجد کا مسقف حصہ ۲۲×۲۷؍فٹ پر مشتمل ہے۔ یہ مسجد اس لحاظ سے بھی خصوصی اہمیت کی حامل ہے کہ قریبی دیہات سے آنے والے احباب بھی یہاں جمع ہو کر نمازِ جمعہ اور دیگر اجتماعات میں باآسانی شرکت کر سکیں گے۔

۲۴؍اپریل ۲۰۲۶ء کو مکرم ناصر احمد کاہلوں صاحب، مبلغ سلسلہ، کی زیرصدارت مسجد بیت الاحد کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مقامی جماعت کے افراد کے علاوہ گردونواح کے دیہات سے آنے والے احباب سمیت تقریباً ۲۰۰؍افراد نے شرکت کی۔

اللہ تعالیٰ اس مسجد کو ہمیشہ آباد رکھے اور اس کی تعمیر میں شامل تمام احباب کو بہترین جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ:فرخ شبیر لودھی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: گیمبیا میں دو ریجنل اجتماعات مجلس خدام الاحمدیہ کا انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button