واقفینِ نو ڈنمارک کی تبلیغی مساعی
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۹؍مئی ۲۰۲۶ء کو واقفینِ نو ڈنمارک کے زیرِ اہتمام نیوٹور (Nytorv)، کوپن ہیگن میں ایک کامیاب تبلیغی اسٹال کا انعقاد کیا گیا۔ اس بابرکت تبلیغی مہم میں ۶۰ سے زائد واقفینِ نو، واقفاتِ نو اور ان کے والدین نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔
واقفین نَو نے اسلام احمدیت کے تعارف پر مبنی فولڈرز تقسیم کیے، مختلف سوالات کے جواب دیے اور جماعت احمدیہ کا پیغامِ امن و محبت اور خدمتِ انسانیت مؤثر انداز میں پیش کیا۔ اس موقع پر متعدد افراد کے ساتھ نہایت خوشگوار اور تعمیری گفتگو ہوئی، جبکہ جماعتی لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔
تبلیغی سرگرمی کے دوران واقفینِ نَو اور واقفاتِ نَو نے نہایت نظم و ضبط، اخلاص اور خوش اخلاقی کا مظاہرہ کیا، جسے راہگیروں نے بھی سراہا۔ والدین نے بھی اپنے بچوں کے شانہ بشانہ تبلیغی خدمات میں حصہ لیا، جس سے واقفینِ نو میں خدمتِ دین اور دعوت الی اللہ کے جذبے کو مزید تقویت ملی۔
(رپورٹ: محمد اکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ کینیڈا کے اڑتالیسویں جلسہ سالانہ ۲۰۲۶ء کا کامیاب و بابرکت انعقاد




