متفرق

ربوہ کا موسم(۱۴تا۲۰؍اگست ۲۰۲۶ء)

۱۴؍اگست جمعۃ المبارک کے دن نماز فجر کے وقت ہلکی اور خوشگوار ہوا رواں دواں تھی، آسمان پر بادلوں کا کوئی نام و نشان نہ تھا، اسی ليے دھوپ سارا دن چمکتی رہی اور گرمی اپنے جوبن پر تھی۔ شام کے وقت مشرق کے اُفق پر بادلوں کی گھٹا نظر آئی اور آسمان پر چھا گئی۔ لیکن بارش نہ برسی۔ ہفتہ کو صبح کے وقت حبس کی کیفیت تھی تاہم خنکی کی وجہ سے گرمی نہ تھی۔ دوپہر کو کچھ دیر کےليے ہوا جاری ہوئی پھر یہ بھی بند ہوگئی اورحبس شروع ہوگیا۔ اتوار کو فجر کے وقت کچھ بادل نظر آرہے تھے، دن بھر بادلوں کی پتلی تہ آسمان پر رہی جس سے دھوپ پوری طرح زمین پر نہ آئی، اس کے باوجود گرمی میں فرق نہ ہوسکا بلکہ ٹمپریچر اُتنا ہی رہا۔ سوموار کا دن بھی گرم اور حبس والا تھا۔ ساون کا مہینہ ختم تو ہوگیا ہے اور۱۷۔ اگست کے دن دیسی یعنی بکرمی مہینے بھادوں کی ۲ تاریخ ہوگئی ہے، اس کے باوجود حبس میں کمی نہیں آئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ مہینہ حبس اور گرمی کے لحاظ سے زیادہ مشکل ہوتا ہے۔ اس ليے گھر سے باہر جاتے وقت احتیاط برتنی ضروری ہے۔

منگل کو کافی گرمی پڑتی رہی۔ آسمان صاف ہونے کی وجہ سے سورج خوب چمک رہا تھا۔ بدھ کو بھی گرمی اور حبس کی یہی کیفیت رہی، شام کو کچھ ہوا جاری ہوئی، جس سے موسم بہتر بن گیا۔ جمعرات کو صبح ہی سے مشرق کی جانب بادل نظر آرہے تھے لیکن بارش نہیں برسی۔ بتایا گیا کہ فیصل آباد میں صبح سے دوپہر تک بہت تیزبارش ہوئی۔ جس سے ربوہ کے موسم میں اچھی ہوا کا اضافہ ہوگیا اور موسم خوشگوار بنا رہا۔ جوکھلے آسمان تلے رات بسر کرنے والوں کے ليے نعمت سے کم نہ تھا۔ اس ہفتے کا اوسط ٹمپریچر زیادہ سےزیادہ ۳۷؍اور کم سے کم ۲۹؍درجہ سینٹی گریڈ رہا۔ (ابو سدید)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button