افریقہ (رپورٹس)

گیمبیا کے لوئر ریور ریجن کی جماعت مانساکونکو میں جلسہ سیرت النبیﷺ

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے گیمبیا کے لوئر ریور ریجن کی جماعت مانساکونکو کو مورخہ ۲۵؍جون ۲۰۲۶ء بروز جمعرات جلسہ سیرت النبیﷺ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ علی ذٰلک

یہ جلسہ محرم الحرام کے ماہِ مبارک کی مناسبت سے دس محرم کو منعقد کیا گیا۔ اس سےایک روز قبل مسجد میں ایک اجلاس کیا گیا جس میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کے واقعات، وجوہات اور پس منظر پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اور احباب کے سوالوں کے جواب دیے گئے۔ جلسہ سیرت النبیﷺ بروز جمعرات بعد نماز مغرب وعشاء منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم، حدیث اور قصیدہ کے بعد صدر مجلس نے تمام احباب کو خوش آمدید کہا اور سیرت النبیﷺ کی ہماری زندگیوں میں اہمیت بیان کی۔ اس کے بعد درج ذیل عناوین پر تین تقاریر ہوئیں: آنحضرتﷺ کے تمام انبیاء پر احسانات از خاکسار (مربی سلسلہ)، آنحضرتﷺ کا عشقِ خدا اور عبادات کا معیار از مکرم سید سہیل احمد صاحب اور آنحضرتﷺ کی عاجزی و انکساری از مکرم ابراہیم جارا صاحب۔

ان تقاریر کے بعد صدر مجلس مکرم ابوبکر نیابلی صاحب (صدر جماعت) نے اختتامی کلمات کہے۔انہوں نے تمام احباب اور مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔ آخر پر مکرم آنسومانا ساینگ صاحب (سابق صدر جماعت) نے دعا کروائی۔

اس جلسہ میں ۶۱ احمدی احباب شامل ہوئے جب کہ ۳ غیر از جماعت احباب بھی شامل تھے۔ان میں ایک عیسائی پادری بھی تھا جو کہ جلسہ میں شمولیت کے لیے آیا۔موصوف نے جماعت کے کردار کو سراہا اور کہا کہ جماعت احمدیہ دیگر مسلمانوں سےالگ ہے۔یہ نفرت کی بجائے محبت اور مذہبی رواداری پر یقین رکھتے ہیں۔

(رپورٹ: مسعود احمد طاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: گیمبیاکے ریجن فونی میں ریجنل اجتماع مجلس انصاراللہ ۲۰۲۶ء

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button