مجلس انصار اللہ نیو ساؤتھ ویلز، آسٹریلیا کا سولہواں سالانہ ریجنل اجتماع
اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے مجلس انصاراللہ نیو ساوتھ ویلز (New South Wales) کا ۱۶واں سالانہ ریجنل اجتماع ۴ و ۵؍جولائی ۲۰۲۶ء کو مسجد بیت الہدیٰ سڈنی میں منعقد ہوا۔
اس اجتماع میں مختلف علمی اور ورزشی مقابلہ جات بھی منعقد ہوئے۔ ورزشی مقابلہ جات ایک ہفتہ قبل ۲۸؍جون کو منعقد ہوئے جبکہ علمی مقابلہ جات اجتماع کے روز منعقد ہوئے۔

۴؍جون بروز ہفتہ اجتماع کے افتتاحی اجلاس سے پہلے پرچم کشائی کی تقریب 0000000000000000000000000ہوئی جس میں مکرم عبدالجمیل مبشر صاحب صدر مجلس انصاراللہ آسٹریلیا نے لوائے انصار اللہ جبکہ مکرم رومیو استفاع خان صاحب نائب صدر اول مجلس انصاراللہ نے آسٹریلیا کا پرچم لہرایا۔
صبح گیارہ بجے مکرم رومیو استفاع خان صاحب کی صدارت میں اجتماع کا افتتاحی اجلاس ہوا۔ تلاوت قرآن کریم، عہد اور نظم کے بعد مکرم نائب صدر صاحب نے انصار سے افتتاحی تقریر کی۔
اجلاس کے بعد علمی مقابلہ جات منعقد ہوئے جن میں ۸۴ انصار نے حصہ لیا۔ نماز مغرب و عشاء اور کھانے کے بعد ایک مشاعرے کا بھی انعقاد ہوا۔
دوسرا دن: ۵؍جولائی کو دن کا آغاز نماز تہجد اور فجر سے ہوا اور مکرم ڈاکٹر ابرار چغتائی صاحب نے صحت عامہ پر ایک لیکچر دیا۔ ناشتہ کے بعد صف اول کے انصار کے لیے میوزیکل چیئر کا مقابلہ ہوا۔ اس کے بعد دینی معلومات کا مقابلہ بھی کروایا گیا۔
صبح پونے گیارہ بجے اجتماع کا اختتامی اجلاس مکرم صدر صاحب مجلس انصاراللہ آسٹریلیا کی صدارت میں منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم، عہد اور نظم کے بعد مکرم قمرالزماں صاحب مربی سلسلہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ ٔحسنہ کے موضوع پر تقریر کی۔ مکرم محمود الرحمٰن صاحب ناظم اعلیٰ اجتماع نے اجتماع کی رپورٹ پیش کی۔ بعدہ ٗمکرم صدر صاحب نے علمی اور ورزشی مقابلہ جات میں پوزیشن لینے والے انصار میں انعامات تقسیم کیے۔ اس کے بعد مکرم صدر صاحب نے اختتامی تقریر اور دعا کروائی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۱۷۰؍انصار اس اجتماع میں شامل ہوئے۔ الحمدللہ
(رپورٹ:ثاقب محمود عاطف۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: تربیتی کلاس برائے اطفال و اجتماع اطفال و خدام الاحمدیہ مجلس بواکے، آئیوری کوسٹ




