جماعت احمدیہ فن لینڈ کے وفد کی امریکی یوم آزادی کی تقریب میں شرکت
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ فن لینڈ کے ایک وفد نے ہیلسنکی میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کی آزادی کے ۲۵۰؍سال مکمل ہونے کے موقع پر ۱۳؍اگست ۲۰۲۶ء کو منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر وفد کو فن لینڈ میں متعین امریکی سفیر H.E. Howard W. Brodie سمیت متعدد معزز سیاست دانوں اور دیگر نمایاں شخصیات سے ملاقات اور گفتگو کی۔ یہ تقریب امریکی سفارتخانے کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔

جماعتی وفد میں مبلغ انچارج شاہد محمود کاہلوں صاحب اور نیشنل سیکرٹری امور خارجہ جماعت احمدیہ فن لینڈ احمد فاروق قریشی صاحب شامل تھے۔
اس تقریب میں مختلف ممالک کے سفارت کاروں سے ملاقات کا موقع ملا۔ ملاقاتوں کے دوران معزز شخصیات کو اسلام احمدیت کی پُرامن تعلیمات اور جماعت احمدیہ کے پیغام کا تعارف پیش کیا گیا۔ نیز قیام امن، باہمی احترام، بین المذاہب ہم آہنگی اور خدمت انسانیت کے حوالہ سے جماعت احمدیہ کی کاوشوں کا ذکر کیا گیا۔
یہ تقریب مختلف پس منظر رکھنے والی شخصیات سے ملاقات اور باہمی احترام و مفاہمت کے فروغ کے لیے ایک مفید موقع ثابت ہوئی۔ الحمدللہ
اللہ تعالیٰ اس کاوش کو نیک نتائج کا ذریعہ بنائے۔ آمین
(رپورٹ: فرخ اسلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: لٹویا کےآرچ بشپ کے ساتھ جماعت احمدیہ کےوفد کی ملاقات




