دعائے مستجاب
نیا کپڑا پہننے کی دعا
حضرت ابو سعید خدریؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب نیا کپڑا پہنتے تو اُس کپڑے یعنی قمیض، چادر یا پگڑی وغیرہ کا نام لے کر یہ دُعا کرتے:
اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ كَسَوْتَنِيْهِ اَسْاَلُكَ مِنْ خَيْرِہٖ وَخَيْرِ مَا صُنِعَ لَهٗ
وَ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّهٖ وَ شَرِّ مَا صُنِعَ لَهٗ
(ابوداؤد کتاب اللباس باب ما يقول اذا لبس ثوباً جديداً)
ترجمہ: اے اللہ! سب تعریف تیرے لیے ہے تو نے مجھے یہ (کپڑا) پہنایا۔ میں اس (کپڑے) کی خیر و برکت تجھ سے طلب کرتا ہوں اور وہ خیر و بھلائی بھی جو اِس (کپڑے) کا مقصد ہے۔ اور اے اللہ! میں اس (کپڑے) کے شرّ سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور اُس شرّ سے بھی جو اس کی وجہ سے پیدا ہو سکتا ہے۔
(خزینۃ الدعا، مناجات رسولﷺ صفحہ ۱۰۲)




