مجلس خدام الاحمدیہ چٹاگنگ مقامی، بنگلہ دیش کے زیر اہتمام مفت میڈیکل کیمپ
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس خدام الاحمدیہ چٹاگنگ مقامی کے زیر اہتمام چٹاگنگ کے علاقہ راوجان میں واقع ’’آمنہ بشر اولڈ ہوم‘‘ میں مورخہ ۲۳؍جولائی ۲۰۲۶ء کو مفت میڈیکل کیمپ منعقد ہوا۔ کیمپ کے دوران ۵۰؍افراد، بشمول خواتین، کا طبی معائنہ کیا گیا اور بلڈ پریشر، بلڈ شوگر اور آکسیجن لیول چیک کرنے کے علاوہ ضروری ادویات مفت فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر اولڈ ہوم کے تمام رہائشیوں کے لیے دوپہر کے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا۔ کیمپ میں دو ایلوپیتھک ڈاکٹرز جن میں ایک احمدی اور ایک بدھ مت سے تعلق رکھتے تھے، نیز ۱۲؍خدام نے خدمت انجام دی۔ غیر احمدی ڈاکٹر نے بھی مجلس خدام الاحمدیہ کی اس بے لوث خدمت انسانیت کو سراہتے ہوئے آئندہ ایسی سرگرمیوں میں تعاون کی خواہش ظاہر کی۔

اللہ تعالیٰ مجلس خدام الاحمدیہ بنگلہ دیش کو خدمت انسانیت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین
(رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: برکینا فاسو میں لوکل مبلغین کے ریفریشر کورس کا انعقاد




