آسٹریلیا (رپورٹس)

سڈنی، آسٹریلیا میں جلسہ سیرت النبی کا بابرکت انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مورخہ ۶؍ستمبر کو مسجد بیت الہدیٰ، سڈنی میں سڈنی کی جماعتوں کا مشترکہ جلسہ سیرت النبیؐ، مکرم انعام الحق کوثر صاحب امیر جماعت احمدیہ آسٹریلیا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ۸۷۰؍افراد نے شرکت کی۔

جلسے کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ مکرم امیر صاحب نے سیرت النبیﷺ کے حوالے سے افتتاحی کلمات کہے۔ بعد ازاں ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’آنحضرتﷺ کا پاکیزہ بچپن اور جوانی‘‘ از عزیزم شایان احمد لقمان، ’’آنحضرتﷺ کی زندگی سے میرا پسندیدہ واقعہ‘‘ از عزیزہ عنایہ نور خاں، ’’آنحضرتﷺ کی زندگی کا مختصر خاکہ‘‘ از مکرم انس محمود صاحب، ’’آنحضرتﷺ بطور رحمت للعالمین‘‘ از مکرم فاران احمد صاحب، ’’محمد ہی نام اور محمد ہی کام‘‘ از مکرم مرغوب صدیقی صاحب اور ’’ لَقَدْ کَانَ لَکُمۡ فِیۡ رَسُوۡلِ اللّٰہِ اُسۡوَۃٌ حَسَنَۃٌ‘‘ از مکرم ڈاکٹر تنویر عارف صاحب۔

ایک نظم اور اس کے ترجمہ کے بعد مکرم امیر صاحب نے اختتامی تقریر کی اور دعا کروائی۔ بعد ازاں نماز ظہر و عصر ادا کی گئیں۔

(رپورٹ: ثاقب محمود عاطف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: ماہ مئی و جون ۲۰۲۶ءمیں مجلس انصاراللہ جرمنی کے مختلف پروگرامز

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button