ماہ مئی و جون ۲۰۲۶ءمیں مجلس انصاراللہ جرمنی کے مختلف پروگرامز
علاقائی اجتماعات: ماہ مئی کے دوران ۹؍علاقائی اجتماعات منعقد ہوئے۔ مورخہ ۳؍مئی کو علاقہ Baden کا اجتماع منعقد ہوا۔ مورخہ ۱۰؍مئی کو چار علاقائی اجتماعات منعقد ہوئے جن میں علاقہHessen West, Hessen Süd , Rheinland Pfalzاور علاقہ Westfalenشامل تھے۔ مورخہ ۲۴؍مئی کو تین علاقائی اجتماعات منعقد ہوئے جن میں علاقہFrankfurt City, Bayern اور علاقہNord Ostشامل تھے۔ مورخہ ۳۱؍مئی کو علاقہ Nordrhein کا اجتماع منعقد ہوا۔

احمدیہ لنگر: مجلس انصاراللہ جرمنی کو شعبہ ایثار کے تحت ماہ مئی میں کُل ۵۹۲۴؍بے گھر افراد کو کھانا تقسیم کرنے کا موقع ملا۔ اس سلسلہ میں دوران ماہ ۱۵؍علاقہ جات کی ۷۱؍مجالس کے ۲۶۴؍انصار نے اپنی خدمات پیش کیں۔
٭…مجلس انصار اللہ جرمنی کو احمدیہ مو بائل لنگر کے تحت مورخہ۱۰؍مئی کو مجلس München میں ۲۸۰؍سے زائدبےگھر افراد کو کھانا مہیا کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ

اس موقع پر زعیم مجلس کے ساتھ ۷؍انصار بھائیوں نے خدمت کی توفیق پائی۔ اس پروگرام کے دوران جماعت کا تعارف کروانے کا موقع بھی میسّر آیا اور مقامی کمیونٹی کے افرا د نے بھی مجلس انصار اللہ کےاس خدمت خلق کے جذبہ کو سراہا۔
٭…جرمنی کے شہر فورس ہائیم میں دوسری جنگ عظیم کے بم کی دریافت کے باعث ہونے والے انخلا کی ایمرجنسی کارروائیوں کے دوران ۱۷؍مئی بروز اتوار کئی ہزار افراد کو اپنے گھروں سے نکلنا پڑا اور شہری انتظامیہ کی ہدایت پر انہیں مختلف مقامات پر منتقل کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصاراللہ جرمنی شعبہ ایثار کو اس روز متاثرہ افراد کی خدمت کرنے کا موقع ملا۔ متاثرہ افراد کے لیے ہنگامی بنیادوں پر احمدیہ لنگر کی وین پر کھانا تیا ر کر کے مجلس انصاراللہ کی جانب سے تقسیم کیا گیا۔ الحمدللہ

تقریباً ۱۸؍رضاکاروں کی ٹیم جن میں زیادہ تر انصار، خدام اور اطفال شامل تھے، نے بڑی محنت، لگن اور باہمی تعاون کے ساتھ تقریباً ۵۰۰؍سے زائدافراد کے لیے کھانا تیار کرکے تقسیم کیا۔ تیار کیے گئے کھانے مختلف رہائشی مراکز اور پناہ گاہوں میں تقسیم کیے گئے جس کے ذریعے اس دن بہت سے متاثرہ افراد کی مدد ممکن ہو سکی۔ لوگ اس تعاون سے بے حد متاثر، شکر گزار اور امدادی جذبے اور بہترین انتظامات سے بہت خوش ہوئے۔

شجر کاری مہم: مجلس انصار اللہ جرمنی کے زیر انتظام شجر کاری مہم کے تحت مورخہ۲۶؍مئی کو مجلس Lampertheim میں ایک سیب کا پودا لگایا گیا۔ اس تقریب میں شہر کے میئر Alexander Schollنے شرکت کی۔ میئر صاحب کے ساتھ ان کی کابینہ کے دیگرممبران بھی تشریف لائے، نیز ۴؍جرمن مہمان بھی شامل ہوئے۔ اس موقع پر میئر موصوف کو مجلس انصاراللہ جرمنی کی طرف سے ایک اعزازی شیلڈ بھی دی گئی۔ اس موقع پر مرکز کی طرف سےنمائندہ، ناظم ایثار علاقہ، ناظم اعلیٰ زون، زعیم مجلس اور مقامی مبلغ سلسلہ بھی شامل ہوئے اورکُل حاضری ۲۳؍رہی۔ الحمدللہ
اللہ تعالیٰ کےفضل سے شجر کاری کے یہ پروگرام سارا سال جاری رہتے ہیں اور اس طرح جماعت کے تعارف کے مواقع میسر آتے رہتے ہیں۔ الحمدللہ علیٰ ذالک
ذہانت وصحت جسمانی: ماہ مئی میں جرمنی بھر کی ۸۲؍مجالس میں کھیل کے مختلف پروگرامز کا انعقاد ہوا جس میں صف اوّل کے ۲۵۷؍اور صف دوم کے ۴۳۶؍انصار شامل ہوئے۔ دوران ماہ علاقہ جات اور مجالس کی سطح پر سائیکل سفر کيے گئے۔
تبلیغی سرگرمیا ں: ماہ مئی کے دوران کُل ۷۱؍اوپن لائبریریوں میں کُل ۳۹۵؍کتب رکھوائی گئیں۔ دوران ماہ کُل ۲۳۸۸؍مفت لٹریچر اور ۳۰؍ہزار ۷۴؍فلائرز تقسیم کيے گئے اور انفرادی طور پر سٹال پر آنے والوں کو جماعت کا تعارف کروایا گیا۔ صف اول کے کُل ۶۴۸؍انصار اور صف دوم کے کل ۳۳۰؍انصار نے اس موقع پر خدمت کی توفیق پائی۔
٭…قیادت تبلیغ کے زیر اہتمام سینٹ یوہانس میونخ کی پروٹیسٹینٹ لوتھرن کمیونٹی کے ساتھ ملاقات اور تبادلۂ خیال کیا گیا۔ کمیونٹی کے ۹؍افراد جبکہ مجلس انصار اللہ کی طرف سے زعیم مجلس، مقامی مبلغ سلسلہ اور دیگر ۵؍انصار شامل ہوئے۔ ملاقات میں جماعت کا تعارف کروایا گیا۔
٭…قیادت تبلیغ مجلس انصاراللہ کے زیر اہتمام علاقہ Rheinland Pfalzکے ۲۵؍انصار پر مشتمل ایک قافلہ تبلیغی اغراض سے مورخہ ۳۱؍مئی کو Luxemburgکے ليے روانہ ہوا۔
٭… مورخہ ۲۷؍اور ۲۸؍جون کو زونل سطح پر داعیانِ خصوصی کے لیے سیمینار منعقد کیے گئے۔ الحمدللہ علیٰ ذالک
احمدیہ چیریٹی واکس:مجلس انصاراللہ جرمنی کو احمدیہ چیریٹی واک کے حوالے سے ماہِ جون ۲۰۲۶ء میں درج ذیل کاوشوں کی توفیق ملی۔ الحمدللہ

ان چیریٹی واکس میں شہر کے میئرز اپنے نمائندگان کے ساتھ شامل ہوئے اور اسی طرح انسانی فلاح و بہبود کی مختلف تنظیمیں بھی شامل ہوئیں۔ مقامی مربیان سلسلہ کو بھی ان چیریٹی واکس میں شمولیت کی دعوت دی گئی جنہوں نے اس موقع پر بڑے اچھے طریقے سے جماعت کا تعارف پیش کیا۔ ناظم اعلیٰ، علاقہ، زون اور زعمائے مجالس کے ساتھ مل کر ۴۵؍سے زائد انصار بھائیوں نے ان واکس کے دوران خدمت کی توفیق پائی۔
ان تمام چیریٹی واکس میں مجلس انصاراللہ سے مرکزی نمائندگان نے بھی حصہ لیا اور اس موقع پر شہری انتظامیہ کے نمائندگان اور شہر کے میئر صاحبان کو یادگاری شیلڈیں بھی دیں۔ ان تمام چیریٹی واکس کے اختتام پر جمع ہونے والی رقوم کے امدادی چیکس مقامی سماجی تنظیموں میں تقسیم کیے گئے۔ مقامی اخبارات اور میڈیا میں بھی ان چیریٹی واکس کی تشہیر کی گئی اور مجلس انصاراللہ جرمنی کو ایک کثیر تعداد میں جماعت کا پُرامن پیغام جرمن احباب تک پہنچانے کی توفیق ملی۔
(رپورٹ:فاروق احمد چیمہ۔ قائد عمومی مجلس انصاراللہ جرمنی)
مزید پڑھیں: سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ یوکے ۲۰۲۶ء کا دوسرا دن



