حالاتِ حاضرہ

سپورٹس بلیٹن

فٹبال: یوئیفا نیشنز لیگ سیزن۲۰۲۶تا۲۰۲۸ءکے پہلے راؤنڈکےمقابلوں میں ورلڈ چیمپئن سپین نے انگلینڈ کودوکےمقابلہ میں تین گول سے شکست دی۔ لامین یمال نے کھیل کےدوسرے منٹ میں گول کرکے سپین کو برتری دلائی، انگلینڈ کی جانب سے انتھونی گورڈن اور ہیری کین نے گول کیے، مگر ایلیکس بائنا اور Mikel Oyarzabal نے دوسرے ہاف میں گول داغ کر سپین کو فتح دلا ئی۔ دیگرمقابلوں میں فرانس نے کلیان ایمباپےکے گول کی بدولت ترکی کے خلاف ۱۔صفرسےکامیابی حاصل کی،کروشیانے چیکیہ کواورپرتگال نے ناروے کو۲۔۱؍سے شکست دی۔یونان نے جرمنی کو ۱۔صفر سے ہرایاجبکہ آئرلینڈنے اسرائیل کو ۳۔صفرسے مات دی۔

ایشین گیمز:جاپان میں جاری ایشیائی کھیلوں میں متحدہ عرب امارات کی ۱۸؍سالہ مریم کریم نے خواتین کی۴۰۰؍میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں طلائی تمغہ جیت لیا۔انہوں نے ۵۴.۳۱؍ سیکنڈز میں ریس مکمل کرکے ایشین گیمز کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔مینزہاکی ایونٹ میں سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بھارت جبکہ ملائیشیاکا جنوبی کوریا کے ساتھ ہوگا۔فٹ بال ایونٹ میں جنوبی کوریا، چین،جاپان اورازبکستان کی ٹیمیں سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ ایتھلیٹکس میں تھائی لینڈکےPuripol Boonsonنے ۱۰۰؍میٹراور۲۰۰؍میٹردوڑ میں طلائی تمغے جیتے۔انہوں نے۱۰۰؍میٹرریس۹.۹۰؍سیکنڈزمیں مکمل کرکے ایشین گیمزکا ریکارڈبنایا جبکہ۲۰۰؍میٹرریس میں ۱۹.۸۸؍سیکنڈزکےساتھ نیا ایشین ریکارڈقائم کیا۔

کرکٹ :انگلینڈ نے سری لنکا کو تین میچوں کی ایک روزہ سیریز میں دو۔ایک سے شکست دے دی۔ لندن کے اوول میدان میں کھیلے گئےفیصلہ کن مقابلہ میں ٹام بینٹن(Tom Banton) کے۱۲۶؍رنز اور کپتان ہیری بروک کے ۷۷؍رنزکی بدولت انگلش ٹیم ۳۵۵؍رنزبنانے میں کامیاب ہوئی جس کے جواب میں مہمان ٹیم صرف ۱۳۲؍رنزبناپائی۔قبل ازیں سیریزکے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے ۸۹؍رنزسے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں سری لنکن ٹیم فتحیاب ہوئی۔

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں ۳۲؍رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی۔ کپتان Temba Bavumaنے ۱۰۳؍اور ڈیوڈ ملر نے صرف ۹۳؍گیندوں پر ۱۴۲؍رنز بنا کر ٹیم کا اسکور ۳۶۵؍رنزتک پہنچایاجبکہ آسٹریلوی ٹیم ۳۳۳؍رنزبناکرآؤٹ ہوئی۔

بھارت کے مایہ نازبلےباز ویرات کوہلی نے ایک روزہ بین الاقوامی میچزمیں ۱۵؍ہزاررنزمکمل کرلیے۔ ویسٹ انڈیزکے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں کوہلی نےصرف ۸۸؍گیندوں پر ناقابلِ شکست ۱۳۹؍رنزبنائے۔یوں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ویرات کوہلی ۱۵؍ہزاررنزکا سنگ میل عبور کرنے والےدنیا کے دوسرےبن گئے۔

ٹینس : لندن میں ہونے والے نویں لیور کپ میں ٹیم یورپ نے ٹیم ورلڈ کو تیرہ،پانچ سے شکست دے کر ٹرافی واپس حاصل کرلی۔ الیگزینڈر زیریف نے فیصلہ کن مقابلے میں ٹیم ورلڈ کے Learner Tien کو سات۔چھ اور چھ۔تین سے ہرا کر ٹیم یورپ کی فتح یقینی بنائی۔ ٹیم یورپ نے مجموعی طورپر چھٹی مرتبہ لیورکپ اپنے نام کیا۔

فارمولا ون کارریسنگ: آذربائیجان گراں پری میں مرسڈیز کے جارج رسل نے ریڈ بُل کے میکس ورسٹاپن کو صرف ۰.۱۹۶؍سیکنڈ کے فرق سے پیچھے چھوڑ کر سیزن کی اپنی تیسری فتح حاصل کی۔ ریڈ بُل کے Isack Hadjar تیسرے نمبر پر رہے۔ چیمپئن شپ لیڈر کیمی انتونیلی کوالیفائنگ میں حادثے کے باعث ۱۶ویں نمبر سے آغاز کرنے کے بعد پانچویں پوزیشن تک پہنچے۔

(ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button