حالاتِ حاضرہ

سپورٹس بلیٹن

رگبی لیگ ورلڈ کپ :۱۵؍اکتوبر سے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور پاپوا نیوگنی میں مردوں، خواتین اور وہیل چیئر رگبی لیگ کے ورلڈ کپ کے میچزجاری ہیں۔افتتاحی مقابلہ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو سخت مقابلے کے بعد ۲۴۔۲۲؍سے شکست دی جبکہ ٹونگا نے انگلینڈ کو ۱۲؍کےمقابلے میں ۳۰؍پوائنٹس سے شکست دے کر نمایاں کامیابی حاصل کی۔مردوں کے دیگر مقابلوں میں ساموا نے فرانس کو ۷۸۔۴؍سے شکست دی، جبکہ میزبان پاپوا نیوگنی نے لبنان کےخلاف۴۲۔۱۸؍سے کامیابی حاصل کی۔اسی طرح فجی نے کوک آئی لینڈز کو۴۰۔۱۲؍کے سکورسے مات دی۔ واضح رہے کہ رگبی لیگ اوررگبی یونین کے الگ الگ عالمی ٹورنامنٹس منعقد ہوتے ہیں۔

فٹبال:یوئیفا چیمپئنز لیگ کے دوسرے راؤنڈ کے مقابلوں میں آرسنل نےفرانسیسی کلب للی کو تین صفر سے شکست دی، جبکہ بارسلونا نےترکش کلب گالاتاسرائے کے خلاف چار ایک سے کامیابی حاصل کی۔ اٹلیٹیکو میڈرڈ نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو دو صفر سے ہرایا۔ لیورپول نے آسٹریاکے کلب LASK کے خلاف چھ تین ، جبکہ ریال میڈرڈ نے روما کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں چار تین سے کامیابی حاصل کی۔ پیرس سینٹ جرمین(PSG) نے مانچسٹر سٹی کو دوکے مقابلہ میں چارگول سے ہرایا۔

ٹینس:شنگھائی ماسٹرز کے فائنل میں سپین کے Alejandro Davidovich Fokinaنے اپنے ہم وطن Rafael Jodar کو ایک چھ، سات چھ اور چھ چار سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔یہ ان کےکیریئر کا پہلا ماسٹرز 1000 ٹائٹل ہے۔ سیمی فائنل مقابلوں میں Davidovichنے ۲۰۲۶ءکے فرنچ اوپن اوریوایس اوپن چیمپئن جرمنی کے Alexander Zverev کو ہرایا جبکہ Jodarنے سابق عالمی نمبر ایک روس کے Daniil Medvedevکے خلاف کامیابی حاصل کی۔

کرکٹ:پاکستان ، انگلینڈ اور سری لنکا کے مابین سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کےپہلے میچ میں میزبان پاکستان نے سری لنکا کو ۳۷؍رنز سے شکست دے دی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے مقابلے میں پاکستان نے ۳۰۵؍رنز بنائے۔ سلمان علی آغا نے۱۰۷؍رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جواب میں سری لنکن ٹیم۲۶۸؍رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

(ن م طاہر)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button