ایشیا (رپورٹس)

مجلس انصاراللہ تاڑوا، بنگلہ دیش کے سلور جوبلی اجتماع کا بابرکت انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ تاڑوا مقامی، بنگلہ دیش کا سالانہ اجتماع مورخہ ۱۱و ۱۲؍ستمبر ۲۰۲۶ء کو منعقد ہوا۔ اجتماع کا آغاز ۱۱؍ستمبر کو نماز جمعہ کے بعد لوائے انصاراللہ لہرانے اور دعا سے ہوا۔ افتتاحی اجلاس مکرم فضل الٰہی صاحب صدر مجلس انصار اللہ بنگلہ دیش کی صدارت میں تلاوت قرآن کریم، نظم اور عہد کے ساتھ شروع ہوا۔ اس کے بعد معزز مہمانوں اور صدر اجلاس نے تقاریر کیں۔

اجتماع کے دوران علمی مقابلہ جات میں تلاوت قرآن کریم ناظرہ و حفظ، اردو و بنگلہ نظم، بنگلہ تقریر اور اذان کے مقابلے منعقد ہوئے۔ ورزشی مقابلہ جات کے علاوہ انصار نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا خطبہ جمعہ بھی براہِ راست سنا۔

دوسرے روز باجماعت نماز تہجد کے بعد کوئز، پیغام رسانی اور ورزشی مقابلہ جات ہوئے۔ اختتامی اجلاس میں مکرم شفیع الاعظم صاحب چیئرمین اجتماع کمیٹی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا جبکہ مکرم شیخ شریف احمد صاحب مبلغ سلسلہ جماعت تاڑوا نے تربیتی موضوع پر تقریر کی۔ صدر مجلس نے اختتامی تقریر کی اور علمی و ورزشی مقابلہ جات میں کامیاب ہونے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔ عہد اور دعا کے ساتھ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔امسال کُل حاضری ۱۷۳؍تھی۔

(رپورٹ:نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: سویڈن کی پہلی مسجد، مسجد ناصر، گوتھن برگ کی پچاسویں سالگرہ کے سلسلہ میں استقبالیہ تقریب

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button