متفرق شعراء

خدمت دین کی برکات

جو خواہاں ہیں ملے عزت کریں وہ دین کی خدمت
ملے گی حق تعالیٰ سے انہیں ہر گام پہ برکت
خدائے قادر مطلق بنے گا حامی و ناصر
عطا ہو گی انہیں راحت ملے گی رفعت و عظمت
خدا کا فضل جانو خدمت دیں کو مرے پیارو
کبھی خدمت کے بدلے ہو نہ دل میں خواہش دولت
خدا کے دین کے خادم کبھی ضائع نہیں ہوتے
سروں پہ ان کے رہتا ہے خدا کا سایۂ رحمت
دعا مومن کی ہے یا رب بنوں اسلام کا خادم
فزوں تر میرے دل میں ہو ترے محبوب کی الفت

(خواجہ عبدالمومن ۔ناروے)

مزید پڑھیں: دل پہ اک بوجھ ہے یارب اسے ہلکا کردے

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button