مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ ۲تا ۸؍فروری ۲۰۲۶ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…۲؍فروری بروز سوموار: آج دوپہر کو کینیڈا سے حاضر ہوئے نومبائعین کو حضور انور کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا۔

٭…۶؍فروری بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۹؍فروری ۲۰۲۶ء)

٭…۷؍فروری بروز ہفتہ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم ریاض احمد صاحب ابن مکرم محمد شریف احمد صاحب (وانڈزورتھ۔یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور چھ مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭… بعدازاں جماعت احمدیہ کی مرکزی ویب سائٹ alislam کے ٹیم ممبران کو حضور انور کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا۔دوران ملاقات حضورِ انور نے الاسلام ٹیم کی حدیث کے حوالے سے تیار کردہ نئی ایپ کا بھی اجرا فرمایا۔

٭…نماز ظہروعصر سے قبل جماعت احمدیہ جرمنی کی نیشنل عاملہ کو حضور انور کے ساتھ ایم ٹی اے سٹوڈیوز اسلام آباد میں ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا۔

٭…حضور انورنے آج بعد نماز ظہر و عصر چھ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔ (تفصیلات صفحہ ۲ پرملاحظہ فرمائیں)

٭…۸؍فروری بروز اتوار:آج دوپہر نماز ظہر و عصر سے قبل لجنہ اماءاللہ سویڈن کی طالبات کی تنظیم AMWSAکو حضورِانور کے ساتھ آن لائن ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔

اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

مزید پڑھیں: یہ دنیا محض لہو و لعب ہے

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button