مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ ۱۹ تا ۲۵؍اکتوبر ۲۰۲۶ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

۱۷؍اکتوبر بروز ہفتہ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ شاہین لطیف صاحبہ اہلیہ مکرم عبد اللطیف شاہین صاحب (ٹوٹنگ یوکے) اور مکرمہ رضوانہ باسط بٹ صاحبہ اہلیہ مکرم رافت کریم صاحب(لندن) کی نماز جنازہ حاضر اور چھ مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…۲۱؍اکتوبر بروز بدھ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم منیر الدین احمد صاحب (ریڈ برج نارتھ۔یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور چھ مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…۲۳؍اکتوبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۲۶؍اکتوبر ۲۰۲۶ء)

٭…۲۴؍اکتوبر بروز ہفتہ: آج دوپہر کو تین مسیحی اشخاص، جو کہ مسیحیوں اور دیگر مظلوم جماعتوں کے ایڈووکیٹ ہیں، کو حضور انور کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ ان احباب کے نام درج ذیل ہیں: محترم پیٹر بھٹی صاحب (کینیڈا میں قائم فلاحی ادارہ ’انٹرنیشنل کرسچن وائس‘ کے بانی اور چیئرمین)، محترم John Pontifex صاحب (فلاحی ادارہ Aid to the Church in Need کے شعبہ صحافت اور پبلک افئیرز کے سربراہ) اور پادری جاوید کالب صاحب۔

٭…حضور انورنے آج بعد نماز عصر تین نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔ (تفصیلات صفحہ ۴ پرملاحظہ فرمائیں)

٭…۲۵؍اکتوبر بروز اتوار: آج دوپہر کو نماز ظہر سے قبل امریکہ کے مڈویسٹ ریجن سے تعلق رکھنے والے انصار کو حضور انور کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا۔

اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

مزید پڑھیں: تحریک جدید کی مالی قربانی کے چند ایمان افروز واقعات

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button