مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ ۲۰تا۲۶؍اپریل ۲۰۲۶ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…۲۰؍اپریل بروز سوموار: آج جرمنی کے شہر ہائیڈل برگ کی ڈپٹی میئر، سٹیفنی جانسن صاحبہ کو حضورِانور کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا۔

٭…۲۱؍اپریل بروز منگل: آج دوپہر کو نماز ظہر سے قبل امریکہ کے گلف سٹیٹس ریجن سے تعلق رکھنے والے مجلس انصار اللہ کے ممبران کو حضور انور کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا۔

٭…۲۴؍اپریل بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۲۷؍اپریل ۲۰۲۶ء)

٭…۲۵؍اپریل بروز ہفتہ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم محمود احمد ملک صاحب ابن مکرم عبد الجلیل عشرت صاحب (جلنگھم۔ یوکے) اور مکرم اعجاز احمد بٹ صاحب ابن مکرم محمد اشرف بٹ صاحب (جلنگھم۔ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور چھ مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج سہ پہر پانچ بجے ایوان مسرور، اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل اجتماع واقفات نو یوکے کو رونق بخشی اور اجتماع کے اختتامی اجلاس میں بصیرت افروز خطاب فرمایا۔ (خلاصہ خطاب کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۳۰؍اپریل ۲۰۲۶ء)

٭…۲۶؍اپریل بروز اتوار: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج سہ پہر پانچ بجے ایوان مسرور، اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل اجتماع واقفینِ نو یوکے کو رونق بخشی اور اجتماع کے اختتامی اجلاس میں بصیرت افروز خطاب فرمایا۔ (خلاصہ خطاب کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۳۰؍اپریل ۲۰۲۶ء)

اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

مزید پڑھیں: ۳؍مئی: عالمی یومِ آزادیٔ صحافت

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button