حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ ۲۸؍ستمبر تا ۴؍اکتوبر ۲۰۲۶ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…۳۰؍ستمبر بروز بدھ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم چودھری فرزند علی صاحب ابن مکرم چودھری شریف احمد صاحب (آف بھکر۔ حال یو کے) کی نماز جنازہ حاضر اور چھ مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…۲؍اکتوبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۵؍اکتوبر ۲۰۲۶ء)
٭…آج قبل نماز مغرب حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے عثمان چاؤ بلاک میں تشریف لا کر مسجد فضل لندن کے افتتاح پر ایک صدی مکمل ہونے کے حوالے سے خطاب ریکارڈکروایا۔(خلاصہ خطاب کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل۱۰؍اگتوبر ۲۰۲۶ء)
٭…۳؍اکتوبر بروز ہفتہ:حضور انورنے آج بعد نماز عصر دو نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔ (تفصیلات صفحہ ۲ پرملاحظہ فرمائیں)
٭…۴؍اکتوبر بروز اتوار: آج دوپہر کو نماز ظہر سے قبل نیشنل مجلس عاملہ و لوکل و ریجنل قائدین مجلس خدام الاحمدیہ کینیڈا کو حضور انور کے ساتھ ایوان مسرور، اسلام آباد میں ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا۔
اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا
مزید پڑھیں: مومن کی دنیاوی مجلس بھی اللہ کے ذکر سے خالی نہیں ہوتی




