جماعت احمدیہ فن لینڈ کے وفد کا فنش پارلیمنٹ کا دورہ اور رکن پارلیمنٹ سے ملاقات
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۱۰؍اپریل ۲۰۲۶ء کو جماعت احمدیہ فن لینڈ کے ایک وفد نے فنش پارلیمنٹ کا دورہ کیا نیز گرین لیگ کی رکن پارلیمنٹ Saara Hyrkkö صاحبہ سے ملاقات بھی کی۔
وفد میں نیشنل صدر جماعت احمدیہ فن لینڈ مکرم عطاءالغالب صاحب، مبلغ انچارج مکرم شاہد محمود کاہلوں صاحب، اور نیشنل سیکرٹری امور خارجہ مکرم فاروق قریشی صاحب شامل تھے۔

ملاقات کے دوران وفد نے جماعت احمدیہ کا تعارف کرواتے ہوئے قیامِ امن، بین المذاہب ہم آہنگی اور خدمتِ انسانیت کے میدان میں جماعت کی خدمات اور اسلام کی پُرامن تعلیمات کو اجاگر کیا، جبکہ موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں امن کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ کو قرآن کریم کا نسخہ اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطابات و خطوط پر مشتمل کتاب ’عالمی بحران اور امن کی راہ‘ بطور تحفہ پیش کی گئی۔

الحمدللہ، یہ ملاقات نہایت خوشگوار اور مثبت ماحول میں منعقد ہوئی اور پیغامِ امن مؤثر انداز میں پیش کرنے کا ذریعہ بنی۔
(رپورٹ: فرخ اسلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ آئیوری کوسٹ کے انتالیسویں جلسہ سالانہ ۲۰۲۵ء کا بابرکت انعقاد



