کلامِ امام علیہ الصلوٰۃ والسلام
قبر پر کھڑے ہوکر کیا دعا کرنی چاہیے؟
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام مع خدام سیر کرنے کے واسطے صبح باہر نکلے تو حضرت مولوی عبدالکریم صاحب مرحوم کی قبر پر تشریف لے گئے جہاں آپ نے ہاتھ اٹھا کر دعا مانگی۔بعد دعا کے ایک شخص نے چند سوال کئے۔…
سوال۔قبر پر کھڑے ہو کر کیا پڑھنا چاہئے؟
جواب۔’’میت کے واسطے دعا کرنی چاہئے کہ خدا تعالیٰ اس کے ان قصوروں اور گناہوں کو بخشے جواُس نے اس دنیا میں کئے تھے اور اس کے پس ماندگان کے واسطے بھی دعا کرنی چاہئے۔‘‘
سوال۔دعا میں کونسی آیت پڑھنی چاہئے؟
جواب۔’’یہ تکلفات ہیں۔تم اپنی ہی زبان میں جس کو بخوبی جانتے ہو اور جس میں تم کو جوش پیدا ہوتا ہے۔میت کے واسطے دعا کرو۔‘‘ ( بدر 19؍جنوری 1906ء صفحہ 6 بحوالہ فقہ المسیح صفحہ 179-180)