یاد کرنے کی باتیں

یادکرنےکی باتیں

روز مرّہ دعائیں

دعائےجنازہ

اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَمَیِّتِنَا وَشَاھِدِنَاوَغَائِبِنَا وَصَغِیْرِنَا وَکَبِیْرِنَا۔ وَذَکَرِنَا وَاُنْثَانَا۔ اَللّٰھُمَّ مَنْ اَحْیَیْتَہٗ مِنَّافَاَحْیِہٖ عَلَی الْاِسْلَامِ۔ وَمَنْ تَوَفَّیْتَہٗ مِنَّا فَتَوَفَّہٗ عَلَی الْاِیْمَانِ۔ اَللّٰھُمَّ لَاتَحْرِمْنَا اَجْرَہٗ وَلَاتَفْتِنَّابَعْدَہٗ۔

(ترمذی کتاب الجنائز باب ما یقول فی الصلوٰۃ علی المیّت حدیث نمبر1024)

ترجمہ: اے ہمارے خدا! ہمارے زندوں کو، ہمارے وفات پانے والوں کو، اور ہم میں سے جو حاضر ہیں، اور جو غائب ہیں اور ہمارے چھوٹوں کو، اور ہمارے بڑوں کو، ہمارے مردوں کو اور ہماری عورتوں کو سب کو بخش دے، اے ہمارے خدا جس کو تو ہم میں سے زندہ رکھے اسے اسلام پر زندہ رکھ۔ اور جس کو تُو ہم میں سے وفات دے اُسے ایمان پرو فات دے۔ اے ہمارے خدا !تو اس مرنے والے کے ثواب سے ہمیں محروم نہ کر اور اس کے بعد ہر قسم کے فتنہ سے ہمیں محفوظ رکھ۔

اربعین اطفال
(چالیس آسان حدیثیں)

حدیث نمبر19

تَعَلَّمُواالْيَقِيْنَ

ترجمہ: یقین کو سیکھو

اردو الہام

حضرت مسیح موعودؑ

1883ء: حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ ہمارے بھائی مرزا غلام قادر صاحب مرحوم کی وفات سے ایک دن پہلے الہام ہوا ’’ جنازہ ‘‘
اور میں نے اس الہام کی بہت لوگوں کو خبر دے دی چنانچہ دوسرے روز بھائی صاحب فوت ہوئے۔

(نزول المسیح۔روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 603 تذکرہ صفحہ 100۔ایڈیشن 2023ء)

قصیدہ مع ترجمہ

شعر نمبر 37

عَيْبَانِ كَانَ شِعَارَهُمْ مِنْ جَهْلِهِمْ
حُمْقُ الْحِمَارِ وَ وَثْبَةُ السِّرْحَانِ

ترجمہ: اُن کی جہالت کی وجہ سے دو عیب اُن کے لازم و ملزوم تھے
یعنی گدھے کی بیوقوفی اور بھیڑیے کا حملہ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button