ارشادِ نبوی
آنحضورﷺ کی جُود و سخا
حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میرے پاس تہامہ کے پہاڑوں یعنی عرب کے ساحلی پہاڑوں کا جو سلسلہ ہے ان کے برابر سونا ہوتا تو میں وہ سب تم میں تقسیم کر دیتا اور تم مجھے جھوٹا یا بخیل نہیں پاؤ گے۔
(سبل الھدیٰ و الرشاد جلد ۷ صفحہ ۵۳، فی کرمہ و جودہ ﷺ، دار الکتب العلمیۃ بیروت ۱۹۹۳ء)