مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ ۲۰ تا ۲۶؍جولائی ۲۰۲۶ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…۲۲؍جولائی بروز بدھ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم ناظم رسول بٹ صاحب (مچم۔یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور چھ مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…۲۳؍جولائی بروز جمعرات: حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج شام کو حدیقۃ المہدی میں جلسہ سالانہ برطانیہ ۲۰۲۶ء کے انتظامات کا معائنہ فرمایا اور ۸ بج کر ۱۱ منٹ پر جلسہ گاہ میں تشریف لاکر کارکنان جلسہ سالانہ سے مختصر خطاب فرمایا اور دعا کروائی۔

٭…۲۴؍جولائی بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج جلسہ گاہ، حدیقۃ المہدی، آلٹن ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

٭…حضور انور نے آج ساڑھے چار بجے کے قریب ۶۰ویں جلسہ سالانہ برطانیہ کی تقریب پرچم کشائی میں لوائے احمدیت لہرایا اور دعا کروائی۔ اس کے بعد حضور انور نے جلسہ سالانہ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب فرمایا۔

٭…۲۵؍جولائی بروز ہفتہ: حضور انور نے آج جلسہ سالانہ کے دوسرے روز دوپہر بارہ بجے کے قریب مستورات کے اجلاس سے خطاب فرمایا۔ دعا کے بعد لجنہ و ناصرات نے اجتماعی طور پر مختلف زبانوں میں اپنے پیارے امام سے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے ترانے پڑھے۔

٭…حضور انور نے آج چار بجے کے قریب جلسہ سالانہ برطانیہ کے دوسرے روز بعد دوپہر کےاجلاس سے خطاب فرمایا۔

٭…۲۶؍جولائی بروز اتوار: آج جلسہ سالانہ برطانیہ کے ایک اہم انٹرنیشنل پروگرام ’عالمی بیعت‘ کا انعقاد ہوا جس کے لیے حضور انور ایک بج کر دس منٹ پر مردانہ جلسہ گاہ میں تشریف لائے۔ امسال ۲ لاکھ ۶۷؍ہزار ۵۹۶؍افراد احمدیت میں داخل ہوئے۔

٭…حضور انور نے آج سوا چار بجے کے قریب جلسہ سالانہ سے معرکۂ آرا اختتامی خطاب فرمایا۔ دعا کے بعد حضور انور نے جلسے کی حاضری بتاتے ہوئے فرمایا کہ اس وقت حاضری کی جو رپورٹ ہے اس کے مطابق اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۵۱؍ہزار ۱۸۱؍لوگ ہیں جو جلسہ پر حاضر ہوکر جلسہ سن رہے ہیں۔ جلسہ میں ۱۱۷؍ممالک کی شمولیت ہے۔

اس کے بعد جلسہ گاہ میں موجود مختلف گروپس نے اپنے آقا کے حضور ترانے پیش کیے۔ یوں جلسہ سالانہ برطانیہ بخیر و عافیت اپنے اختتام کو پہنچا۔ (حضور انور کے خطبہ جمعہ اور خطابات کے خلاصہ جات کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل یکم اگست ۲۰۲۶ء)

اس عرصہ کے دوران حضورِانور سے دنیا بھر سے جلسہ سالانہ برطانیہ پر تشریف لانے والے وفود نے ملاقاتیں کیں۔ نیز جلسہ میں شامل ہونے والے دیگر احمدی مہمانان کو بھی حضور انور کے ساتھ شرف ملاقات حاصل ہوا۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ

وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: اسوۂ رسول ﷺ کی روشنی میں جنگ کے اسلامی اصول و آداب

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button