یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ کوسووو کے زیر اہتمام سالانہ شجرکاری مہم

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ کوسووو کو ملک کی پانچ بلدیات میں ۱۳۰؍درخت اور ۱۸۰؍فوٹینیا پودے لگانے کے سالانہ منصوبہ کو کامیابی سے مکمل کرنے کی توفیق ملی۔

اس مہم کے تحت مختلف عوامی مقامات، پارکس اور تعلیمی اداروں میں درخت اور پودے لگائے گئے۔

اسی طرح اشتیما شہر کی لائبریری اور آرکائیوز کے گرد بھی شجرکاری کی گئی جہاں ۲۲؍اپریل کو یوم ارض (Earth Day) کے موقع پر جماعت احمدیہ نے بلدیہ کے سرسبز عوامی مقامات کے منصوبہ میں حصہ لیا۔

ناطیرا گارڈن کمپنی کے مالک جناب ادمیر رجبی نے اس مہم کی اہمیت کو سراہتے ہوئے ۱۲۰؍فوٹینیا پودے بطور عطیہ پیش کیے اور مسلسل دوسرے سال بھی اس رضاکارانہ مہم میں بھرپور تعاون کیا۔

اس مہم میں مختلف بلدیات کے سرکاری نمائندگان اور ’لوکل کمیٹی فار پبلک سیفٹی – سینٹر زون‘ کے رضاکاروں نے بھی شرکت کی۔ مجموعی طور پر رضاکاروں نے ۱۵۰؍گھنٹوں سے زائد خدمات انجام دیں جبکہ یہ سرگرمیاں پانچ بلدیات کے ۱۰؍مختلف مقامات پر منعقد ہوئیں۔ الحمدللہ

(رپورٹ:جناح الدین سیف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ كینیا كی چھیالیسویں مجلس شوریٰ كا بابركت انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button