یورپ (رپورٹس)

ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم کی میئر کے اعزاز میں استقبالیہ

جماعت احمدیہ ہالینڈ کے مشن ہاؤس بیت المحمود، ایمسٹرڈیم میں ایمسٹرڈیم کی میئر محترمہ فیمکے ہالسما (Femke Halsema) کے اعزاز میں مورخہ ۲۴؍جون ۲۰۲۶ء کو ایک استقبالیہ رکھا گیا۔ یہ جماعت احمدیہ اور میئر کے درمیان پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔ پروگرام کا انعقاد شعبہ امورِخارجہ کے تحت کیا گیا۔

میئرکی آمد پر ایک ناصرہ بچی نے انہیں گلدستہ پیش کیا اور میئر کو خوش آمدید کہا گیا۔ اس ملاقات میں جماعت احمدیہ نیدرلینڈز کے امیر، مکرم ہبۃ النور فرحاخن صاحب بھی شریک ہوئے۔ خواتین کے لیے لجنہ ہال میں علیحدہ نشست کا اہتمام کیا گیا، جہاں صدر لجنہ اماء اللہ نیدرلینڈز اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھیں۔ اس نشست میں لجنہ اماءِاللہ کی دینی، تعلیمی اور سماجی خدمات کا تعارف پیش کیا گیا۔

ملاقات کے دوران جماعت احمدیہ کی مذہبی، سماجی، تعلیمی اور خدمتِ انسانیت پر مبنی سرگرمیوں پر مشتمل ایک جامع تعارفی رپورٹ پیش کی گئی۔ جبکہ ایمسٹرڈیم کی مسجد کی تعمیر سے متعلق اجازت اور آئندہ کے تعاون کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی۔

پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع کے لیے ریفریشمنٹس پیش کی گئیں۔ میئر، جماعت احمدیہ کے منظّم تنظیمی ڈھانچے، بہترین انتظامات، نظم وضبط اور مہمان نوازی سے بے حد متاثر اور خوش ہوئیں۔ انہوں نے پروگرام کے شاندار انتظامات اور جماعت کی خدمتِ انسانیت کے جذبے کو سراہا۔

(رپورٹ: نصیر احمد طاہر۔ شعبہ امورِ خارجہ جماعت احمدیہ نیدرلینڈز)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: ڈنمارک کے شہر پراسٹیو میں تبلیغی سٹال کا اہتمام

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button