افریقہ (رپورٹس)

ریجنل اجتماع لجنہ اماء اللہ فادا، برکینا فاسو

مکرمہ ریحانہ اریج صاحبہ جنرل سیکرٹری لجنہ اماء اللہ فادا ریجن، برکینافاسو تحریر کرتی ہیں کہ لجنہ اماء اللہ فادا کا ریجنل اجتماع مورخہ ۱۳؍جون ۲۰۲۶ء کو فادا شہر میں منعقد ہوا۔

اجتماع کا افتتاحی اجلاس صدر لجنہ اماء اللہ برکینافاسو مکرمہ Barry Oumu Bapina صاحبہ کی زیرصدارت صبح گیارہ بجے شروع ہوا۔ تلاوت اور لجنہ کا عہد دہرانے کے بعد نظم پیش کی گئی۔ پھر اجتماع کے مرکزی موضوع ’’صفائی نصف ایمان ہے‘‘ پر خاکسار نے تقریر پیش کی۔ اس کے بعد نیشنل صدر صاحبہ نے اپنی تقریر میں لجنہ اماء اللہ کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ بعد ازاں آپ نے دعا کروائی۔

افتتاحی اجلاس کے بعد لجنہ اماء اللہ و ناصرات الاحمدیہ کے علمی و ورزشی مقابلہ جات منعقد ہوئے۔

شام ساڑھےپانچ بجے اختتامی اجلاس صدر صاحبہ لجنہ اماء اللہ برکینافاسو کی زیر صدارت شروع ہوا۔ تلاوت، عہد و نظم کے بعد خاکسار نے لجنہ اماء للہ فادا ریجن کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ پھر صدر صاحبہ نےمقابلہ جات میں کامیابی حاصل کرنے والی لجنہ ممبرات و ناصرات میں انعامات تقسیم کیے۔ آخر پر صدر صاحبہ نے تقریر کی اور دعا کروائی۔

اجتما ع کی صبح شدید بارش شروع ہوگئی تھی جو مسلسل چار گھنٹے جاری رہی۔ اس کے باوجود لجنہ ممبرات و ناصرات اجتماع میں بھر پور طریق سے شامل ہوئیں۔ اجتماع میں تین مجالس سے ۲۲۶ لجنہ ممبرات و ناصرات شامل ہوئیں۔

اجتماع کے موقع پر ایک نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ نمائش میں رکھی گئی اشیاء لجنہ ممبرات و ناصرات نے بنائی تھیں۔اسی طرح جماعتی کتب بھی نمائش کا حصہ تھیں۔

احمدی مہاجر بستی اور دیگر گھرانوں کا دورہ: مکرم صدر صاحبہ لجنہ اماء اللہ برکینافاسو نے اپنے وفد کے ساتھ احمدی مہاجرین کی بستی کا دورہ کیا۔ یہ احمدی مہاجرین ملکی حالات خراب ہونے کی وجہ سے فادا ریجن کے دیہات سے منتقل ہوکر ۲۰۲۳ء سے عارضی طور پر جماعت کی زمین میں رہائش پذیر ہیں۔

(رپورٹ: چودھری نعیم احمد باجوہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button