متفرق

ربوہ کا موسم(۲۱تا۲۷؍اگست ۲۰۲۶ء)

۲۱؍اگست جمعۃ المبارک کے دن نماز فجر کے وقت ہلکی ہوا رواں دواں تھی۔ آسمان صاف تھا اور دھوپ خوب زوروں پر چمک رہی تھی۔ ہفتہ کو بھی کچھ ایسا ہی موسم تھا۔ اتوار کو دس بجے کے قریب آسمان پر بادلوں کی ایک پرت دیکھی گئی، جس سے دھوپ مکمل طور پر زمین تک نہیں پہنچ پارہی تھی۔ ساتھ ہی درمیانی رفتار سے ہوا بھی چل رہی تھی۔سوموار کو دن بھر درمیانی رفتار سے ہو ا رواں دواں رہی۔منگل کا دن گرم تھا۔بدھ کو زیادہ تر دن کے وقت حبس براجمان رہا شام کو اس کی جگہ ہوا نے لے لی۔ جمعرات کو بھی گرمی کا دور دورہ رہا۔ یاد رہے کہ اس ہفتے میں کوئی بارش نہیں ہوئی جس کی وجہ سے مٹی بہت ہے اور ہر طرف خشکی کا راج ہے۔ اس ہفتے کا اوسط ٹمپریچر زیادہ سےزیادہ ۳۸؍ اور کم سے کم ۲۹؍ درجے سینٹی گریڈ رہا۔

(ابو سدید)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button