مجلس خدام الاحمدیہ بنگلہ دیش کی اکاون ویں نیشنل تعلیم و تربیتی کلاس
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ بنگلہ دیش کی ۵۱ویں نیشنل تعلیم و تربیتی کلاس مورخہ ۱۵تا۲۴؍جون ۲۰۲۶ء بنگلہ دیش جماعت کے ہیڈ کوارٹر دار التبلیغ بخشی بازار ڈھاکہ میں منعقد ہوئی۔ الحمدللہ

ان کلاسوں میں ۷۸؍خدام اور ۴۰؍اطفال سمیت کل حاضری ۱۲۸ رہی جبکہ ۱۴؍اساتذہ نے کلاسیں لیں۔ کلاسز میں قاعدہ یسرنا القرآن، قرآن ناظرہ، حدیث اور چند تربیتی مضامین پڑھائے گئے۔ کلاسوں کے بعد امتحانات بھی ہوئے اور اسناد بھی دی گئیں۔
کلاسز کے علاوہ کوئز اور پیغام رسانی کے مقابلے بھی منعقد ہوئے۔ اسی طرح خدام و اطفال کے لیے انفرادی و اجتماعی کھیلوں کا بھی انتظام تھا۔
تربیتی کلاس کے دوران روزانہ بعد نماز مغرب خصوصی تربیتی اجلاسات بھی منعقد ہوئے جن میں مختلف بزرگان سلسلہ نے تشریف لاکر خدام اور اطفال کو نصائح کیں۔

مورخہ ۲۰؍جون کو خدام و اطفال کی تفریح کے لیے انہیں Bangladesh Military Museum دکھایا گیا۔
تربیتی کلاس کا اختتامی اجلاس مورخہ ۲۴؍جون کو بعد نماز مغرب منعقد ہوا جس میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے خدام و اطفال کو انعامات دیے گئے۔
(رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: جامعہ احمدیہ کینیڈاکی بعض سرگرمیاں



