افریقہ (رپورٹس)

گیمبیا جماعت کے ہیڈ کوارٹر بانجل/کومبو میں تقریب آمین

مکرم نوید احمد قمر صاحب ایریا مشنری بانجل/کومبو تحریر کرتے ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ بانجل/کومبو کو مورخہ ۱۲؍جولائی ۲۰۲۶ء بروز اتوار تقریب آمین منعقد کرنے کی توفیق ملی۔الحمدللہ علیٰ ذٰلک

یہ تقریب جماعت کی مرکزی جامع مسجد بیت السلام میں منعقد ہوئی جس میں پہلی بار قرآن کریم سیکھنے اور مکمل کرنے والے تیرہ لڑکے اور بارہ لڑکیوں نے شرکت کی۔یوں اللہ کے فضل سے امسال ریجن میں ۲۵ طلبہ و طالبات کو پہلی بار قرآن کریم مکمل کرنے کی توفیق ملی۔ یہ مبارک تقریب صبح گیارہ بجے مکرم بابا ایف تراولے صاحب امیر جماعت احمدیہ گیمبیا کی صدارت میں تلاوت قرآن کریم سے شروع ہوئی۔ نظم کے بعد خاکسار نے تقریب آمین کے بارے میں مختصر رپورٹ پیش کی۔ مکرم محمد ظہیر احمد صاحب مربی سلسلہ و مینیجر احمدیہ پریس نے بچوں سے قرآن کریم کے بعض حصے سنے۔

قرآن کریم سننے کے بعد مکرم امیر صاحب، نیشنل سیکرٹری تعلیم اور ریجنل پریذیڈنٹ نے بچوں میں قرآن کریم اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔ آخر پر مکرم امیر صاحب نے اختتامی کلمات میں قرآن کریم کی اہمیت، اس کی روزانہ تلاوت اور سمجھ کر عمل کرنے کی تلقین کی۔ امیر صاحب نے اختتامی دعا کروائی۔دعا کے بعد گروپ فوٹو ہوا۔تصویر کے بعد شاملین کی خدمت میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔

(رپورٹ: مسعود احمد طاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button