یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ فن لینڈ کے وفد کی شہرPietarsaari کے میئر اور پادریوں سے ملاقات نیز لائبریری کا دورہ

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ فن لینڈ کے ایک وفد کو شہر پیئٹرساری کے میئر، پادریوں اور لائبریری انتظامیہ سے ۸؍اکتوبر ۲۰۲۶ء کو ملاقات کرنے کا موقع ملا۔ وفد میں مبلغ انچارج مکرم شاہد محمود کاہلوں صاحب، صدر جماعت Vaasaمکرم ولید احمد صاحب اور معاون نیشنل سیکرٹری تبلیغ مکرم حنان احمد صاحب شامل تھے۔

میئر سے ملاقات: وفد نے سٹی ہال میں میئر رابرٹ نیمن (Robert Nyman) اور ڈویلپمنٹ مینیجر جوہان لیتھین (Johan Lithén) سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسلام احمدیت کی پُرامن تعلیمات کا تعارف کروایا گیا اور قرآن کریم کا فنش ترجمہ نیز کتاب ’عالمی بحران اور امن کی راہ‘ پیش کی گئی۔ اسلام کے پیغام امن، انصاف اور معاشرتی ہم آہنگی پر بھی گفتگو ہوئی۔

پادریوں سے ملاقات: وفد نے ایک گرجا گھر میں پادریوں لوٹا اینڈٹ بیکا (Lotta Endtbacka) اور پیا ہیکینن (Pia Heikkinen) سے ملاقات کی۔ انہیں اسلام احمدیت کا تعارف کرواتے ہوئے قرآن کریم کا فنش ترجمہ اور مذکورہ کتاب پیش کی گئی۔ اس موقع پر بین المذاہب مکالمے، مذہبی رواداری اور معاشرتی امن کے فروغ پر تبادلۂ خیال ہوا۔ پادریوں نے وفد کو شہر کی تاریخ اور اہم مقامات کے متعلق ایک تصویری کتابچہ بھی پیش کیا۔

لائبریری کا دورہ: وفد نے شہر کی لائبریری میں قرآن کریم کے فنش ترجمے کے دو نسخے پیش کیے تاکہ قارئین کو قرآن کریم کی تعلیمات سے آگاہی حاصل کرنے کا موقع ملے۔

اللہ تعالیٰ ان مساعی کو بابرکت فرمائے اور اسلام احمدیت کے پُرامن پیغام کو مزید پھیلانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: فرخ اسلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: مجلس انصار اللہ ناروے کے زیر انتظام صف اول کے انصار کے ليے ’بزم انصار‘ کا انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button