مجلس خدام الاحمدیہ آبی جان، آئیوری کوسٹ کا ریجنل اجتماع ۲۰۲۶ء
وقار الحق صاحب مبلغ سلسلہ مہدی آباد، آئیوری کوسٹ تحریر کرتے ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے مجلس خدام الاحمدیہ آبی جان(Abidjan) ریجن کو اپنا سالانہ ریجنل اجتماع مورخہ ۱۸و۱۹؍جولائی ۲۰۲۶ء بروز ہفتہ و اتوار منعقد کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔ اس اجتماع کا انعقاد آبی جان شہر میں واقع جماعتی جگہ مہدی آباد کے تعمیر کردہ جماعتی سکول کے ہال میں ہوا۔ پہلے دن کا باقاعدہ آغاز باجماعت نماز تہجد اور فجر سے ہوا جس کے بعد ’’اسلام میں اطاعت کا معیار‘‘ پر درس دیا گیا۔

ناشتہ کے بعد افتتاحی اجلاس کا آغاز زیر صدارت جیارہ صوبا سلیمان صاحب معلم سلسلہ ہوا۔ تلاوت و ترجمہ اور عہد کے بعد تقاریر اور پھر باقاعدہ طور پر علمی مقابلہ جات کا آغاز ہوا۔
نماز ظہر وعصر نیز طعام کے بعد ورزشی مقابلہ جات کا سلسلہ جاری رہا۔ نماز مغرب و عشاء کی ادائیگی کے بعد عشائیہ کے ساتھ پہلے دن کا اختتام ہوا۔
دوسرے دن کا آغاز بھی باجماعت نماز تہجد و فجر و درس سے ہوا۔ اختتامی اجلاس کی کارروائی کی صدارت مکرم سلااسمائیل صاحب نیشنل معتمد مجلس خدام الاحمدیہ نے کی۔ تلاوت قرآن کریم و نظم کے بعد مجلس آبی جان کی سالانہ رپورٹ پیش کی گئی جس کے بعد مقابلہ جات میں پوزیشنز لینے والے خدام میں انعامات تقسیم کيے گئے۔ پھر اونیبوعبدالاحد صاحب قائد علاقہ نے مہمانان کرام کا شکریہ ادا کیا اور اختتامی تقریر ودعا کے ساتھ اجتماع کا باقاعدہ اختتام ہوا۔
الحمدللہ، امسال ریجنل اجتماع کی کل حاضری ۳۶؍افراد پر مشتمل رہی۔ اللہ تعالیٰ اس اجتماع کے دور رس اثرات مرتب کرے اور خدام واطفال آبی جان کو ایمان و ایقان میں بڑھاتا چلا جائے۔ آمین
(رپورٹ:عبد النور۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: مجلس انصار اللہ آئیوری کوسٹ کا ۱۶واں نیشنل اجتماع ۲۰۲۶ء



