یورپ (رپورٹس)

تعلیم الاسلام کالج اولڈ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن، جرمنی کے زیر اہتمام ہیمبرگ میں محفل مشاعرہ

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں مورخہ ۱۵؍اگست بروز ہفتہ تعلیم الاسلام کالج اولڈ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (ٹکوسا) جرمنی کے زیر اہتمام ایک محفل مشاعرہ بیت الرشید، ہیمبرگ میں منعقد ہوئی۔ مشاعرہ کی صدارت صدر ٹکوسا عبدالغفور ڈوگر صاحب نے کی جبکہ مشاعرہ کی نظامت کے فرائض کولمبس خان صاحب نے بخوبی سرانجام دیے۔

مشاعرہ کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت، نظم اور نعتیہ کلام سے ہوا۔ اس موقع پر دو اہم پیغامات بھی پڑھے گئے۔ ایک پیغام مکرم عبداللہ واگس ہاؤزر صاحب امیر جماعت احمدیہ جرمنی کا تھا جو محمد طلحہ صاحب نے پڑھا، اردو ترجمہ حبیب اللہ طارق صاحب نے پڑھا جبکہ پروفیسر حمید احمد صاحب سرپرست ٹکوسا جرمنی کا پیغام شیخ منصور احمد صاحب نے پڑھا۔ اس کے بعد ناظم مشاعرہ نے مشاعرہ سے متعلق گزارشات بیان کرنے کے بعد باقاعدہ مشاعرہ کے آغاز کا اعلان کیا۔

اپنے اپنے کلام سے جن شاعروں نےسامعین مشاعرہ کو محظوظ کیا ان میں منور حسین طور صاحب، چودھری کلیم احمد آکاش صاحب، منور احمد باجوہ صاحب، عبدالحمید رامہ صاحب، محمد افضل قیصر صاحب، ڈاکٹر ناصر احمد صاحب، منیر احمد باجوہ صاحب، خواجہ عبدالجلیل بٹ صاحب اور خواجہ حنیف تمنّا صاحب شامل ہیں۔

مشاعرہ کے اختتام پر صدر مشاعرہ و صدر ٹکوسا جرمنی نے مختصر اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے تاثرات بیان کيے۔ حبیب اللہ طارق صاحب کے شکریہ کے کلمات اور بیت الرشید کے امام لئیق احمد منیر صاحب مبلغ سلسلہ کی اختتامی دعا کے ساتھ محفل مشاعرہ اپنے اختتام کو پہنچی۔ اس موقع پر شعرائے کرام کی خدمت میں یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ اس کے بعد تمام شاملین مشاعرہ کی کھانے سے تواضع کی گئی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ فرینکفرٹ سے ایک وفد نے اجتماعی طور پر ہیمبرگ کے اس مشاعرہ میں شرکت کی، نیز کچھ احباب نے ۷۰۰؍کلومیٹر کا سفر طے کرکے محفل کو رونق بخشی۔

(رپورٹ:منور علی شاہد۔جرمنی)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button