دعائے مستجاب
میّت کو قبر میں رکھنے کی دُعا
حضرت عبداللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ جب میّت کو قبر میں رکھتے تو یہ دُعائیں پڑھتے:
(i) بِسْمِ اللّٰهِ وَبِاللّٰهِ وَعَلٰی مِلَّةِ رَسُوْلِ اللّٰهِ ﷺ
(ii) بِسْمِ اللّٰهِ وَبِاللّٰهِ وَعَلٰى سُنَّةِ رَسُوْلِ اللّٰهِ ﷺ
(ترمذی کتاب الجنائز باب مایقول اذا ادخل المیت)
ترجمہ :(i) اللہ کے نام اور اللہ کی تائید کے ساتھ، اللہ کے رسولؐ کی ملت پر۔
(ii) اللہ کے نام اور اللہ کی تائید کے ساتھ اور اللہ کے رسولؐ کی سنّت پر۔
(مناجات رسولﷺ، خزینۃ الدعا صفحہ ۱۲۷)




