متفرق
صنعت وتجارت
ارشاد حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ
حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں: ’’دوسری غرض یہ ہے کہ جماعت میں صنعت و حرفت اور تجارت کو ترقی دی جائے اور صناعوں اور تاجروں میں ایک نظام قائم کر دیا جائے اور ان کی ایک جماعت اور جتھہ بن جائے اور وہ منظّم طور پر دنیا میں ایسے پھیل جائیں، جیسے کیکڑے کے پاؤں چاروں طرف پھیلے ہوئے ہوتے ہیں۔اور احمدی تاجروں کو تجارت میں اتنی طاقت حاصل ہو جائے کہ ہر قوم ان سے مل کر تجارت کرنے پر مجبور ہو جائے۔‘‘(تحریک جدید ایک الہی تحریک،جلد دوم صفحہ ۶۳۹)
(مرسلہ: وکالت صنعت و تجارت)




