ایشیا (رپورٹس)

ہیومینٹی فرسٹ بنگلہ دیش کے زیر انتظام چٹاگانگ کے سیلاب زدگان میں امدادی سامان کی تقسیم

جولائی ۲۰۲۶ء میں بنگلہ دیش کے ضلع چٹاگانگ کے مختلف علاقوں میں آنے والے شدید سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا اور فصلیں و مکانات بھی متاثر ہوئے۔

ان مشکل حالات میں ہیومینٹی فرسٹ بنگلہ دیش کے زیر انتظام سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سامان کی تقسیم کا انتظام کیا گیا اور اس سلسلہ میں حکومت سے ضروری اجازت حاصل کی گئی۔ ماہ اگست کے دوران ضلع چٹاگانگ کے علاقہ سات کانیا میں پانچ مقامات پر ۴۸۰؍خاندانوں کو ضروری اشیائے خورونوش فراہم کی گئیں۔ اس خدمت خلق کے کام میں جماعت احمدیہ چٹاگانگ نے بھی بھرپور تعاون کیا۔

اللہ تعالیٰ ہیومینٹی فرسٹ بنگلہ دیش کو آئندہ بھی خدمت خلق کے ایسے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین(رپورٹ:نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں جلسہ سالانہ یوکے ۲۰۲۶ء کے موقع پر تبلیغی، تعلیمی اور تربیتی پروگرامز کا انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button