متفرق شعراء

مسجد محمو د(مالمو ۔سویڈن) کا مبارک افتتاح

یہ ہے اک محمود مسجد تحفۂ پروردگار

مالمو کا بڑھ گیا ہے جس سے اک عز و وقار

پھوٹتی ہے روشنی اس کے در و دیوار سے

روشنی ایسی کہ بندے کو ملا دے یار سے

گنبد و مینار اس کے ہیں علامت امن کی

اس کے ٹھنڈے سائے بھی ہیں اک ضمانت امن کی

اس مبارک عہد کو حاصل ہے تائید خدا

’’آسماں سے ہے چلی توحیدِ خالق کی ہوا‘‘

مسجدیں تعمیر کرنا اس کا خاصہ خاص ہے

خالقِ ارض و سما سے جس کا ناطہ خاص ہے

جو قیامِ امن اور توحید پر مامور ہے

وہ دلوں کی سلطنت کا بادشاہ مسرور ہے

اے خدا اس بادشاہ کو کر عطا عمرِ خضر

اس کے منصوبوں کو اپنے فضل سے کردے امَر

امن کا ضامن ظفرؔ اب مذہبِ اسلام ہے

بے اماں دنیا کو کہہ دو کہ صلائے عام ہے

( مبارک احمد ظفر ؔ )

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button